سرینگر// 30مئی :جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و سر پرست اعلیٰ پرویز احمد نے آج ریا ست جموں و کشمیر کے کینسر مریضوں کی سہولیت کیلئے ممبئی کے امبولی علاقے میں AAS(All about support) نامی سہولیات کومریضوں کیلئے وقف کیا تاکہ انہیں ممبئی کے ٹاٹا میمورئیل کینسر انسٹی چیو ٹ اور دیگر موقر کینسر ہسپتالوں میں علاج و معالجہ اور قیام کے دوران رہا ئشی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اس بات پر اپنا اعتماد رکھتے ہوئے کہ بینک کی ترقی و ترویج کا انعصار ریاستی لوگوں کی آسائش و اطمینان پر ہے بینک ہمیشہ اپنے ریاستی عوام کی سہولیات کیلئے فکر مند رہتا ہے ۔اس موقعے پر بینک کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر ،صدر جی این تیلی بشمول وائس پریذیڈنٹ سشیل گپتا ،روشن خیال اور زونل ہیڈ ممبئی شفاعت حسین رفاعی و دیگر بینک حکام موجود تھے ۔کارپو ریٹ سماج ذمہ داری جذبے کے تحت اس اس رہایشی بلاک کومریضوں و تیمار داروں کیلئے وقف کر تے ہو ئے بینک کے چیئرمین پر ویز احمد نے کہا کہ ہماری ریا ست میں پچھلے کچھ عر صے کے دوران جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ء مریضوں کی تعداد میں کا فی اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں اکثر و بیشتر علاج و معالجے کیلئے ممبئی آنا پڑ تا ہے جہاں پر انہیں دیگر چیزوں کے علاوہ مہنگی رہا ئش کے مسئلہ سے بھی دوچار ہو نا پڑ تا ہے جس سے ان کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک کو کئی درخواستیں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی طرف سے موصول ہوئی تھیں کہ انہیں بینک سٹاف کے کواٹروں میں رہائش فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے انسانی جذبے کی بنیاد پر پہلے ہی دو کمرے وقف کئے تھے تاہم مریضوں کا بھار ی رش دیکھتے ہوئے اس چیز کو وسعت دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ مریضوں کے ساتھ احساس ہمدردی کے تحت بینک ملازمین نے اب کرایہ کے رہائش میں منتقل ہونے کی حامی بھر لی ہے اور بینک نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت اس رہائش گاہ کی تجدید ومرمت کی گئی اور آج اسے مریضوں کے نام وقف کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو اپنے مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا نے کیلئے تیار ہوتے ہیں ان کیلئے یہ رہائش ایک سامان راحت بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ ا س سے ان پر مالی دبائو کم ہو جائے گا اور مریضوں کو بھی رہائشی انتظام کرنے کے حوالے سے در پیش مشکلات سے بھی نجات ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں کشمیر بینک کی طرف سے ان مریضوں کیلئے ایک چھوٹی سی کوشش ہے جس کے تحت بینک اس رہایشی سہولیت میں مریضوں اور تیمار داروں کیلئے ممبئی میں پوری رہنمائی کرے گا جس میں ایمبولنس، ڈاکٹری معاونت اور سفری سہولیات بہم رکھیں جائیں گی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ دن جموں کشمیر بینک کیلئے ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے جب بینک تجارتی حدود سے باہر نکال کر ایسے اقدامات اٹھا رہاہے اور بینک جلد ہی نئی دہلی میں بھی ایسی سہولیات کا انتظام کرے گا کیونکہ کئی مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے نئی دہلی بھی جانا پڑتا ہے ۔بینک نے اس موقعہ پر مریضوں اوران کے تیمارداروں اور بینک عملے کے مابین ایک رسمی ملاقا ت کا بھی انتظام کیا تھا جس دوران ایک افطارپارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
اس تاریخی رسم افتتاح سے قبل جے کے بینک چیئرمین اپنی انتظامیہ کے ہمراہ ممبئی کی متبرک حاجی علی درگاہ پر حاضری دینے گئے اور ریاست کی امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر بینک انتظامیہ درگاہ کے متولین سے بھی ملاقی ہوئی اور انہیں بینک کا کام کاج کے بارے میں آگاہی دی۔انہوں نے درگاہ کے مالی امورات کے رکھ رکھاؤ میں بینک کی طرف سے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔