سرینگر ۳۱، مئی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے شہر خاص کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکار ی حاصل کی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے جمعہ کو شہر خاص کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکار ی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ شہر خاص کی سڑکوں کی حالات ابدتر ہے اگرچہ گورنر انتظامیہ نے 15دنوں کے اندر اندر میکڈم بچھانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن 10دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک چند ایک سڑکوں پر ہی میکڈم بچھایا گیا ہے جبکہ بیشتر سڑکوں کی حالت جوں کی توں ہے۔ سڑکوں کی ابدتر حالت کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جبکہ خراب سڑکیں ٹریفک جام کا بھی سبب بن رہی ہیں۔انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور یا کہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے رڈپورہ سٹیڈیم ، کمیونٹی ہال اور ڈرینج سسٹم کے علاوہ کئی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ساگر نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے وسیع علاقوں کے لوگوںکو کافی راحت پہنچے گی ۔اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کے مسائل و مشکلات سے آگہی۔ دورے کے دوران لوگوں نے ماہ مبارک کے دوران بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے علاوہ سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں شکایات کی۔ لوگوں نے راشن گھاٹوں پر کھانڈ کی سپلائی بند ہونے پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔ ساگر نے صوبائی کمشنر کشمیر کے علاوہ دیگر حکام کے ساتھ لوگوں کے مسائل و مشکلات اُٹھائے اور ان کا سدباب کرنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ بجلی پر زور دیاکہ ماہ مبارک اور ایام متبرکہ کے دوران بجلی کی سپلائی پوزیشن میں بہتری لائی جائے اور صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے۔
میکڈم بچھانے کے کام میں سست رفتاری پر ساگر برہم
انتظامیہ سے تعمیراتی کاموں میں سرعت لانے اور لوگوں کے بنیادی ضروریات بہم پہنچانے پردیا زور