سوپور میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال

علاقے میں معمولات متاثر، انٹرنیٹ سروس معطل

سوپور میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال

سوپور ۳۱، مئی ؍کے این ایس ؍ سوپورکے زینہ گیر علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میںمکمل ہڑتال رہی جس دوران علاقے میں تما م کارباری دارے کے ساتھ ساتھ سڑکوںسے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہاجبکہ علاقے میں تعزیت پرسی کرنے کے لئے لوگوں تانتا بندھا رہاہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر سوپور کے ڈانگر پورہ میں جمعرات کو فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق دو مقامی جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال رہی ہے جس دوران علاقے میںتمام کار باری زندگی متاثر رہی تمام بازار ،دکانین،کار باری ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ۔اس دوران کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار علاقے سے اطلاع دی ہے کہ ہڑتال کے باجود وارہ پورہ اور براٹھ کلان علاقوں میں واقع دو جاں بحق جنگجوئوں کے گھروں میں آس پاس علاقے کے لوگوں کا تانتا بندھا ہے۔جو جاں بحق جنگجوئوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کرنے کے لئے دور دراز علاقوں سے آئے تھے ۔خیال رہے شمالی کے زین گیر علاقے میںفورسز کے ساتھ جھڑپ میںدو مقامی جنگجوئوںجن میں آصف احمد وار ولد غلام نبی وار ساکنہ آفتاب محلہ وارہ پورہ ،سوپور اور نصیر احمدمیر عرف توصیف ولد محمد یوسف ساکنہ شالہ پورہ، براٹھ کلان، سوپور نامی دو جنگجو ڈانگر پورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.