منقسم کشمیر کے آر پار جمعۃ الوداع کے روح پرور اجتماعات

قبلہ اوّل کی بازیابی کی خاطر کئی مقامات پر صدائے احتجاج بلند

منقسم کشمیر کے آر پار جمعۃ الوداع کے روح پرور اجتماعات

شہر سرینگر سمیت وادی کے حساس مقامات پر سیکورٹی کا ہائی الرٹ
سرینگر ۳۱، مئی ؍کے این ایس ؍ ماہ مبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کے موقعہ پرعرب وعجم کی طرح ہی منقسم ریاست جموں وکشمیرکے پانچوں خطوں بشمول کشمیر،جموں ،لداخ ،پاکستانی زیرانتظام کشمیراورگلگت وبلتستان میں بھی رْوح پروراورعظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ،جن میں لاکھوں فرزندان توحیداورہزاروں کی تعدادمیں مسلم خواتین اورلڑکیوں نے شرکت کرکے بارگاہ الٰہی میں اپنے سرجھکائے۔اس دوران بڑی جامع مساجد،خانقاہوں،امام باڈوں،زیارتگاہوں اوردیگرمسلم عبادتگاہوں میں جگہ کی کمی کے باعث ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے سڑکوں پرصفیں باندھ کرجمعتہ الوداع کی نمازباجماعت اداکرنے کاشرف پایا۔ اس دوران شہرسری نگراوروادی کے کئی علاقوں میں نمازجمعہ کے بعدیوم القدس کی مناسبت سے پُرامن طورپرصدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے قبلہ اول کی بازیابی کادیرینہ مطالبہ دہرایاگیا۔اُدھراحتجاجی مظاہروں کے بعدممکنہ پُرتشددواقعات کے پیش نظرسری نگرسمیت وادی کے کئی حساس علاقوں میں پولیس وفورسزدستوں کوچوکنارکھاگیاتھا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیرمیں جمعتہ الوداع مقدس ومتبرک دن کے حوالے سے بڑے بڑے اوروح پروراجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ شہرسری نگرمیں جمعتہ الوداع کی مناسبت سے جھیل ڈل کے کنارے پرتاریخی درگاہ حضرتبل اورشہرخاص میں واقع مرکزی جامع مسجد سری نگرمیں عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔گرمائی راجدھانی میں سری نگرکی ان دونوں تاریخی مسلم عبادتگاہوں میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے لاکھوں فرزندان توحیداورہزاروں پردہ نشین مسلم خواتین نے جمعتہ الوداع کے بابرکت اجتماعات میں شرکت کی۔آثارشریف درگاہ حضرتبل اورمرکزی جامع مسجدمیں نمازجمعتہ الوداع میں شامل ہونے کیلئے آئے لاکھوں فرزندان توحید کودونوں عبادتگاہوں کے اندرجگہ نہیں مل سکی ،جسکے بعدحضرتبل اورنوہٹہ کے گردونواح میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے سڑکوں اورگلی کوچوں میں ہی صفیں باندھ لیں۔اس دوران پورے حضرتبل اورشہرخاص میں درودواذکارکی گونج نے فضاء کومعطرکردیا۔ درگاہ حضرتبل میں نمازجمعتہ الوداع کی پیشوائی درگاہ کے امام وخطیب نے کی۔درگاہ میں موجودلوگوں نے بتایاکہ شدیدگرمی کے باوجودلگ بھگ ایک لاکھ فرزندان توحیدنے جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی ،اوراس دوران پورے حضرتبل میں درودواذکارکی گونج سے فضاء معطرہوئی۔اس موقعہ پرحضرتبل علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک جام کی صورتحال سے بچنے اورنقب زنوں کی سرگرمیوں کوناکام بنانے کیلئے بڑی تعدادمیں پولیس اورفورسزاہلکاروں کی ٹیمیں سبھی نکڑوں اورچوراہوں پرتعینات رکھاگیاتھا۔ادھر مرکزی جامع مسجدسری نگرمیں میرواعظ کشمیراورسینئرمزاحمتی قائدمیرواعظعمرفاروق نے جمعتہ الوداع اجتماع کی صدار ت کرتے ہوئے اس دن کے حوالے سے خطاب کیا۔ میرواعظ عمرفاروق نے اپنے خطاب کے دوران ماہ مبارک،جمعتہ الوداع،شب القدر،صدقہ فطر،زکواۃ اورعیدالفطر کی برکات بیان کرنے کے بعد کشمیرکی موجودہ صورتحال ،مسئلہ کشمیر،کشمیریوں کی جدوجہداوربھارت سرکارکی کشمیرپالیسی کابھی ذکربھی کیا۔مرکزی جامع مسجدسری نگرمیں نمازجمعتہ الوداع کی پیشوائی امام حئی مولاناسیداحمدسعیدنے انجام دی۔ایک لاکھ سے زیادہ فرزندان توحیداورہزاروں کی تعدادمیں پردہ نشین خواتین کی آمدکے پیش نظرمرکزی جامع مسجدمیں جگہ کی کمی کامسئلہ درپیش ہوا،اوریہاں جامع مسجدکے گردونواح میں خیمے بھی نصب کئے گئے تھے لیکن اسکے باجودہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے تپتی دھوپ کی پرواہ کئے بغیرکھلے آسمان تلے باجماعت نمازجمعتہ الوداع ا داکی۔ نمازجمعتہ الوداع کے بعدجامع مسجدسے ایک جلوس برآمدہوا،جس میں شامل لوگوں نے اسلام وآزادی کے علاوہ فلسطینیوں کے حق میں اوربھارت ،امریکہ واسرائیل کیخلاف نعرے بلندکئے۔اس دوران درگاہ حضرتبل میں بھی جمعتہ الوداع کاایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا،جس میں لاتعدادفرزندان توحیداورہزاروں کی تعدادمیں مسلم خواتین اورلڑکیوں نے شرکت کی ۔درگاہ حضرتبل اورمرکزی جامع مسجدسمیت وادی بھرکی مساجداورخانقاہوں میں آئے لاکھوں فرزندان توحیدنے باجماعت نمازجمعتہ الوداع اداکرنے کے بعد اللہ تبار ک و تعالیٰ کے حضور انتہائی عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کی سربلندی ، اُمت مسلمہ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے دعائیں مانگی۔اُدھربارہمولہ ،سوپور،کپوارہ ،ہندوارہ ،کرالہ پورہ ،ترہگام ،لنگیٹ ،کرالہ گنڈ،وترگام ،رفیع آباد،بانڈی پورہ ،سمبل ،حاجن ،پٹن ،ٹنگمرگ ،بڈگام ،چاڈورہ ،چرارشریف ،بیروہ ،ماگام ،خانصاحب ،گاندربل ،کنگن ،پلوامہ ،اونتی پورہ ،پانپور،ترال ،شوپیان ،کولگام ،اننت ناگ ،بجبہاڑہ ،کھرم سرہامہ ،پہلگام ،قاضی گنڈ اورشمالی وجنوب دیگرسبھی قصبہ جات میں بھی جمعتہ الوداع کے موقعہ پرمنعقدہ بڑے بڑے اجتماعات میں ہزاروں اورلاکھوں مسلمانوں نے خشووخضونیزپاک وصاف ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی ۔ان سبھی مقامات پرجمعتہ الوداع کی باجماعت نمازاداکرنے کے موقعہ یوم القدس کی مناسبت سے قبلہ اول یعنی مسجداقصیٰ کی سہیونی قبضے سے آزادی کے حق میں آوازبلندکی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.