علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں، مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے فورسز کی شلنگ اور پیلٹ فائرنگ، موبائل انٹرنیٹ معطل
شوپیان، ترال ۳۱، مئی ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے شوپیان اور ترال علاقوں میں سرگرم جنگجوئوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن جاری رکھتے ہوئے فوج، فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی طرف سے کی گئی کارروائی میں 2حزب جنگجو اور ایک عام شہری جاں بحق ہوئے۔علاقے میں جھڑپ شروع ہوتے ہی نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے فورسز پر سنگ باری کی جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی نوجوانوں کو چوٹیں آئیں۔ ادھر پلوامہ کے ترال علاقے میںفورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد میڈورہ نامی علاقے کا کڑا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی جس دوران ایک باغ میں نئے تعمیر شدہ مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر ہتھ گولہ داغا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ ادھرانتظامیہ نے دونوں اضلاع میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یہاں موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیرمیں سرگرم جنگجوئوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن جاری رکھتے ہوئے فوج ،فورسزاورپولیس کے اسپیشل آپریشن گرئوپ سے وابستہ اہلکاروں نے علی الصبح ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں موجودجنگجوئوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔علاقے کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لینے کے بعدجب سیکورٹی اہلکاروں نے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی توایک میوہ باغ میں مبینہ طورپرقائم کردہ خفیہ کمین گاہ میں موجودجنگجوئوں نے محاصرہ توڑکرفرارہونے کی کوشش میں اندھادھندفائرنگ شروع کردی تاہم الرٹ فورسزنے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ 2مقامی جنگجواورایک مقامی شہری جاں بحق ہوگیاتاہم پولیس نے دعویٰ کیاکہ جھڑپ کے دوران ماراگیاشہری جنگجوئوں کاساتھی یااعانت کارتھا۔اس دوران یہاں مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزاہلکاروں کے درمیان ٹکرائو کے واقعات بھی پیش آئے ۔اُدھرزینہ پورہ شوپیان میں جنگجومخالف آپریشن کے چلتے فوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے نانرمندورہ اونتی پورہ علاقہ کابعددوپہراچانک محاصرہ کرکے جب یہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیاتومحاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کردی جسکے بعدیہاں بھی طرفین کے درمیان شدیدنوعیت کی گولی باری کاتبادلہ ہوا،جوتادم تحریرجاری تھا۔اطلاعات کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق پختہ اطلاع ملتے ہی فوج کی44آرآر،سی آرپی ایف اورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعہ کوعلی الصبح ضلع شوپیان کے درگڈسوگن زینہ پورہ علاقہ کومحاصرے میں لیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ محاصرے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدجب سیکورٹی دستوں نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی تومحاصرے میں پھنسے کچھ جنگجوئوں نے فرارہونے کی کوشش کے تحت اندھادھندفائرنگ شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ ایک میوہ باغ میں بنائی گئی خفیہ کمین گاہ یاہائیڈآئوٹ میں موجودجنگجوئوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے بعدفوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کرجوابی کارروائی شروع کردی ،جسکے بعدطرفین کے درمیان شدیدگولی باری کاتبادلہ ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ وقت تک شدیدفائرنگ کاسلسلہ جاری رہنے کے بعدگولی باری رُ ک گئی لیکن جنگجوئوں کی جانب سے پھرفائرنگ کاسلسلہ شروع کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اضافی کمک طلب رکے جنگجوئوں کیخلاف سیکورٹی اہلکاروں نے اس مرتبہ فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی ،اورپھرشدیدگولی باری کے بعدیہ سلسلہ تھم گیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ فائرنگ کاسلسلہ تھم جانے کے بعدجب سیکورٹی دستوں نے جائے جھڑپ کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی تویہاں سے 2نعشیں اورکچھ اسلحہ وگولی بارودبھی برآمدکیاگیا۔بیان کے مطابق دونوں نعشوں اورہتھیارکویہاں سے برآمدکرنے کے بعدبھی سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ جاری رکھاکیونکہ اسبات کااندیشہ تھاکہ ابھی کچھ جنگجوئوں یہاں موجودہوسکتے ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک علاقہ میں مکمل خاموشی یاسکوت جاری رہنے کے بعداچانک فائرنگ کاسلسلہ پھرسے شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ پھرایک مرتبہ فوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروںنے اپنی اپنی پوزیشن سنبھال کرجوابی کارروائی عمل میں لائی،جسکے بعدیہاں معرکہ آرائی کادوسراسلسلہ شروع ہوگیاجوشدیدفائرنگ کے بیچ کچھ وقت تک جاری رہا۔ذرائع کاکہناتھاکہ فائرنگ کاسلسلہ تھم جانے کے بعدیہاں پھرسے تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی توایک اورنعش کیساتھ ساتھ کچھ اسلحہ وگولی بارودبرآمدکیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مارے گئے تینوں افرادکی نعشوں کویہاں سے پولیس تھانہ زینہ پورہ شوپیان منتقل کیاگیاتاکہ ان کی شناخت اورتنظیمی وابستگی کے بارے میں تحقیقات عمل میں لائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران مارے گئے تینوں افرادکی شناخت ہوگئی ،جن میں سے 2حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجواورایک اُنکااعانت کارہے ۔پولیس ذرائع نے زینہ پورہ میں جاں بحق ہوئے تینوں نوجوانوں کی شناخت ظاہرکرتے ہوئے بتایاکہ مارے جانے والوں میں حزب کمانڈرعابدمنظورماگرے عرف سجوٹائیگرولدمنظوراحمدساکنہ نوپورہ پائین پلوامہ ،حز ب جنگجوہلال احمدساکنہ ارمولہ پلوامہ اوراُن کااعانت کارجاسم احمدشاہ ساکنہ مالندسگن شوپیان شامل ہیں ۔تاہم مقامی لوگوں نے بتایاکہ جھڑپ کے دوران ماراگیاہلال نامی نوجوان ایک معصوم شہری تھا۔اُدھرمعلوم ہواکہ درگڈسوگن زینہ پورہ شوپیان میں جنگجومخالف آپریشن کے دوران مشتعل نوجوانوں نے سنگباری شروع کردی ،اوراُن کومنتشرکرنے کیلئے پولیس وفورسزاہلکاروں نے فوری کارروائی عمل میں لائی ۔دریں اثناء پولیس ذرائع نے بتایاکہ شناخت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعددیگرلوازمات کوبھی عمل میں لایاجائیگا،جسکے بعدزینہ پورہ شوپیان میں مارے گئے دونوں مقامی جنگجوئوں اوراُن کے اعانت کارکی نعشوں کولواحقین کے سپردکیاجائیگا۔اس دوران زینہ پورہ شوپیان میں جنگجومخالف آپریشن کے چلتے فوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے نانرمڈورہ اونتی پورہ علاقہ کابعددوپہراچانک محاصرہ کرکے جب یہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیاتومحاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کردی جسکے بعدیہاں بھی طرفین کے درمیان شدیدنوعیت کی گولی باری کاتبادلہ ہوا،جوتادم تحریرجاری تھا۔معلوم ہواکہ جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق پختہ اطلاع ملتے ہی فوج کی42آرآر،سی آرپی ایف اورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعہ کوبعددوپہر ضلع پلومہ کے نانرمندورہ اونتی پورہ علاقہ کومحاصرے میں لیکرجب جنگجومخالف کارروائی عمل میں لائی تویہاں موجودجنگجوئوں نے فرارہونے کی کوشش کے تحت اندھادھندفائرنگ کردی ،جسکے بعدیہاں جھڑپ شروع ہوئی جوآخری اطلاعات موصوہل ہونے تک جاری تھی۔ پولیس ذرائع کے بقول علاقے میں 2سے 3جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔اس دوران علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کیساتھ ہی بس اسٹینڈ ترال میں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے فورسز گاڑیوں پر شدید پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جس کے نتیجے میںیہاں دوکانداروں اور دیگر تجارتی مراکز نے اپنی دکانوں کے شٹر گراتے ہوئے محفوظ مقامات کی راہ لی۔ معلوم ہوا کہ جائے جھڑپ اور بٹہ گنڈ میں بھی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شام دیر گئے تک جاری تھا۔ علاقے میں جھڑپ کی خبر پھیلتے ہی یہاں معمول کی زندگی متاثر ہوئی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی روانی بھی ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ انتظامیہ نے یہاں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شرپسندوں کی جانب سے بے لگام افواہ بازی پر بریک لگانے کیلئے پولیس ضلع اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن جاری
شوپیان تصام آرائی میں 2جنگجو اور شہری جاں بحق، ترال میں جھڑپ جاری