اننت ناگ، پلوامہ ۳، جون ؍کے این ایس ؍ اننت میں ایک ا سپیشل پولیس افسر( ایس پی او ) اپنی ہی بندوق سے نکلنے والی گولی سے زخمی ہوا جس کو فووی طور ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ادھر بنڈزوپلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں4افراد بے ہوش ہو کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں سبھی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ ادھرپولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوزسروس (کے این ایس ( کے مطابق جنوبی کشمیر کے انت ناگ کے کاڈی پورہ علاقے میں قائم ایس او جی کیمپ میں سوموار کے روز اس وقت افرا تفری اور بھاگم دوڑ کا ماحول پیدا ہوا جب کیمپ میں ڈیوٹی پر تعینات ایک ایک ایس پی او اہلکار نذیر احمد گنائی کی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی نکلی جو اہلکارکے جس میں پیوست ہوئی جس کے نتیجے میں مزکورہ اہلکار بری طرح زخمی ہوا۔اس دوران پولیس نے فوری طورجائے واردات پر پہنچ کر ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کیا ۔ادھر جنوبی کشمیر کے بنڈٖزو پلوامہ میں سوموار کی صبح ایک تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ گرجنے کا سلسلہ شروع ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طوری اسپتال منتقل کیا گیا ہے
کاڑی پورہ اننت ناگ میںSPO اپنی ہی سروس رائفل سے زخمی
بنڈ زوپلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4افراد بے ہوش