اوڑی رسوئی گیس سلنڈر دھماکہ

مزید 2زخمی دم توڑ بیٹھے، مرنے والے کی تعداد 4

اوڑی رسوئی گیس سلنڈر دھماکہ

اُوڑی ۳، جون ؍کے این ایس ؍ سرحدی تحصیل اوڑی کے لگامہ علاقہ میں سوموارکی صبح اُسوقت کہرام مچ گیا،اوریہاں ہرطرف سے دردناک چیخ وپکارسنائی دی ،جب ایک ہفتے قبل رسوئی گیس سلنڈردھماکے میں جھلسی 2کمسن بہنوں کی میتوں کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے یہاں پہنچایاگیاجبکہ ان دوسگی بہنوں کی جواں سال ماں اوربڑی بہن کی میت کوبھی اتوارکوانسٹی چیوٹ سے آبائی گھرپہنچایاگیاتھا ۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس)نمائندے کے مطابق محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تعینات محمدشفیع چالکوکے آبائی گھرمیں 27مئی کورسوئی گیس سلنڈرپھٹ جانے کے نتیجے میں اسکی جواں سالہ اہلیہ اور6بچیاں جھلس گئی تھیں ۔معلوم ہواکہ سبھی جھلسی ماں بیٹیوں کولگامہ سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی پہنچایاگیاتھا،اوریہاں سے 35سالہ پروینہ اخترزوجہ محمدشفیع چالکواوراُسکی تین نوعمر اورمعصوم بیٹیوںکوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔المناک حادثے میں بُری طرح سے جھلس چکی ماں بیٹیاں انسٹی چیوٹ میں اُسی دن سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء تھیں ،اوراتوارکی صبح 35سالہ پروینہ اختراوراُسکی18سالہ بیٹی سائمہ بانوانسٹی چیوٹ میں زندگی کی جنگ ہارگئیں ۔دونوں ماں بیٹی کی آخری رسومات اتوارکوبعددوپہرلگامہ اوڑی میں انجام دی گئی ،اورابھی پوراعلاقہ ماں بیٹی کی المناک اوردردناک موت کاماتم ہی منارہاتھاکہ سوموارکی صبح یہاں یہ خبرپہنچی کہ صورہ انسٹی چیوٹ میں زیرعلاج محمدشفیع چالکوکی 2نوعمر بیٹیاں 16سالہ سبینہ بانواور14سالہ شائستہ بانوبھی اللہ کوپیاری ہوگئی ہیں ۔یہ المناک خبرپہنچتے ہی یہاں کہرام مچ گیااورجب ان دونوں نوعمر بہنوں کی میتوں کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے آبائی گھرواقع لگامہ اوڑی پہنچایاگیاتویہاں ایساغمناک ماحول پیداہوگیاکہ ہرآنکھ اشکبارہوئی اورچہارسوسسکیوں کی آوازسنائی دینی لگی ۔لگامہ اوڑی کے لوگوں نے بتایاکہ وہ کبھی جواں سالہ پروینہ اختراوراُسکی تین کمسن بیٹیوں کی المناک موت کادردبھول نہیں پائیں گے ۔انہو ں نے بتایاکہ محمدشفیع چالکوکاکنبہ بڑاخوشحال تھالیکن کاتب تقدیرکوکچھ اورہی منظورتھاکہ یہ خوشحال کنبہ اچانک اُجڑگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سوموارکودوپہرکے وقت دونوں بہنوں کی آخری رسومات انتہائی غمناک ماحول میں انجام دی گئیں جبکہ تجہیزوتکفین کے وقت پوراعلاقہ ماتم کناں تھا،ہرآنکھ اشکبارتھی اورہرطرف سے دردناک چیخیں سنائی دے رہی تھیں ۔اُدھرجموں وکشمیرآئی ٹی آئی ایمپلائز یونائٹیڈفرنٹ کے جنرل سیکرٹری نثاراحمد نے ساتھی ملازم محمدشفیع چالکوکی اہلیہ اورتین کمسن بیٹیوں کے ایک المناک واقعے کے نتیجے میں ہوئی دردناک موت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فرنٹ اپنے ساتھی محمدشفیع کے اس غم میں برابرکاشریک ہے ،اورہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دیرینہ ساتھی محمدشفیع اوردیگرغمزدگان کویہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے اورمرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ،آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.