سرینگر ۸، جون ؍کے این ایس ؍ لیہہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں سیمنٹ سے بھری ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس دوران گاڑی میں سوار9غیر ریاستی مزدورسیمنٹ بیگوں کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے تاہم اس حادثے میں ایک شخص زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو اجبکہ ٹرک ڈرائیورحادثے کے ساتھ ہی جائے واردات سے فرار ہوا ہے۔ اس دوران پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کربچائو کارروائیوں میں حصہ لے کر واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ لداخ کے لاما یارو علاقے میں سنیچر کے روز اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب علاقے میں سیمنٹ کے تھیلوںسے بھری ایک ٹرکسڑک سے لڑک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار 9غیر ریاستی مزدور لقمہ اجل بن گئے۔ذرائع نے بتایا ٹرک میں سیمنٹ لوٹ تھا جب ٹرک کھائی میں گر گئی تو ٹرک میں سواردو کنبوں سے تعلق رکھنے والے مزدور سیمنٹ تھیلوں کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے ۔ذرائع نے بتایا مارے گئے تمام افرادراجستھان کے اجمیرضلع سے تعلق رکھتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے اس حادثے میں کل ایک شخص معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہواجس کو فوری طور اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ڈارئیور جائے حادثے سے فراد ہونے کے بعد غائب ہوا جس کو آخری اطلاعات ملنے تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
لیہہ میں سیمنٹ سے بھری ٹرک گہری کھائی میںجا گری
9غیر ریاستی مزدور ہلاک، ایک معجزاتی طور بچ نکلا، ڈرائیور فرار