سرینگر ۸، جون ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سالانہ میلہ کھیر بھوانی تولہ مولہ گاندربل کے دوران شردھالو کیلئے معقول اور مناسب انتظامات دستیاب رکھیں جن میں خصوصاً بغیر خلل بجلی، پینے کی پانی، صحت وصفائی ، غذائی اجناس کا وافر سٹاک دستیاب رکھا جانا بھی شامل ہیں۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سالانہ میلہ کھیر بھوانی تولہ مولہ ندربل کے دوران شردھالو کیلئے معقول اور مناسب انتظامات دستیاب رکھیں جن میں خصوصاً بغیر خلل بجلی، پینے کی پانی، صحت وصفائی ، غذائی اجناس کا وافر سٹاک دستیاب رکھا جانا بھی شامل ہیں۔ اُنہوں نے انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ ملک خصوصاً جموں سے تولہ مولہ تک عقیدت مندوں کو لانے اور لیجانے کیلئے معقول ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ یاتریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساگر نے کہا کہ اِس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندوں خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہا ہے اور یہاں کے مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کو تمام قسم کی سہولیات رکھنے میں کلیدی رول ادا کرتے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ نامساعد حالات میں بھی کشمیری پنڈت برادری کے تئیں اپنے فرایض نبھاتے رہے ہیں اور پنڈتوں کو تمام سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی۔