پونچھ ۸، جون ؍کے این ایس ؍ پونچھ میں کنٹرول لائن پربھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید گولہ بھاری کی جس کے نتیجے میں علاقے میں زبردست خو و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ۔اس دوران فائرنگ کے تازہ واقعے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے پونچھ علاقے میںسنیچر کے صبح ہند و پاک افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر کے شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں علاقہ زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جس کے باعث نذدیکی علاقوں کے لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے تاہم اس فائرنگ میں کسی بھی جانب سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا سلسلہ تک جاری تھا ۔خیال رہے علاقے میںایک زیر زمین بارودی سرنگ دھماکے میں ایک اہلکار گزشتہ روز بھی زخمی ہوا تھا ۔
پونچھ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ
گولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس