اُوری گیس سلنڈر دھماکہ:

زخمی 6 سالہ بچہ دم توڑ بیٹھا،مرنے والوں کی تعداد 5

اُوری گیس سلنڈر دھماکہ:

اُوڑی ۸، جون ؍کے این ایس ؍ اُوڑی میں گزشتہ ہفتے گیس سلنڈردھماکے میں زخمی ہوئے افراد خانہ میں سے ایک اور زخمی بچہ کئی روز تک ایمز دلی میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 5تک پہنچ گئی ۔اس دوران واقعے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بیچھ گی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے اُڑی علاقے میں گزشہ ماہ گیس سلنڈر کے ایک دھماکے میںزخمی ہونے والا6سالہ عبیدہ احمدسنیچر کو آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز)، دلی میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھااس طرح سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد5تک پہنچ گئی ہے اس سے قبل مذکورہ حادثے میں زخمی ہوکرپروینہ اختر اْس کی تین بیٹیاں، سائمہ بانو،سبینہ بانو اور شائستہ بانو جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ سنیچر کو پروینہ کا بیٹا عبید بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔جبکہ عبیدہ احمد نامی کمسن بچے کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سے ایمز منتقل کیا گیا تھا جہاکے مطابق آج دم توڑ بیٹھا۔خیال رہے یہ حادثہ27 مئی کو پیش آیا تھا اور اس میں ایک ہی گھر کے پانچ بچے اور اْن کی ماں زخمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گھر کے سربراہ کیلئے پہلے ہی آٹھ لاکھ روپے کی امدادی رقم واگذار کی ہے۔اس دوران جب علاقے میں کنبے کے پانچویں افراد کی ہلاکت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.