ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی چرار شریف میں حاضری

تولہ مولہ گاندربل جاکر پنڈت شردھالوئوں سے بھی ملے

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی چرار شریف میں حاضری

بڈگام، گاندربل ۱۰، جون ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے چرار شریف جاکر یہاں اسلام کی سربلندی اور ریاستی عوام کی خوشحالی کے دعا مانگی۔ انہوں نے بعد میں تولہ مولہ گاندربل جاکر یہاں مقامی و مہاجر پنڈت برادری سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس)( کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوموار کو چرار شریف جاکر حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نوروانیؒ کے آستانِ عالیہ پر حاضری دی۔ انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، فتح و نصرت، ریاستی عوام کی خوشحالی اور فارغ البالی اور مکمل امن و امان کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعے پر کہا کہ حضرت علمدار کشمیرؒ کی ذات اور درگاہ صدیوں سے ہماری ملی تہذیب وتمدن کا گہوارہ رہی ہے اور صدیوںسے اِس بابرکت اور تاریخی زیارت گاہ پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ زیارت گاہ ہمارے دلوں کے لئے سکون اور ہمارا ملی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ ایک بلند پایہ اولیاء، ولی کامل ، جیل القدر ریشی اور صوفی بزرگ تھے جنہوں نے قرآن اور حدیث کی تعلیم کو اپنی مادری زبان کشمیری میں پیش کرکے ہمیں دیں اسلام کی نعمت اور عظمت سے فیض یاب کیا۔ اُن کی تعلیم، عبادت ، تقویٰ ، کلام اور روحانی کمالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعے پر حلقہ انتخاب چرار شریف کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول نبھایا۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔اس سے قبل صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تولہ مولہ گاندبل جاکر میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں آئے ہوئے پنڈت شردھالوئوں سے ملے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو برادری خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیری عوام کسی بھی صورت میں مکمل نہیں اور پنڈت برادری ہمارے سماج کی اہم جز ہے اور خدا کریں کہ پنڈت لوگ پھر اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ خدا پندٹ برادری کی وطن واپسی کیلئے راہیں ہموار کرے گا اور جلد ہی یہ لوگ یہاں پھر سے بس جائیں گے اور ہم ماضی کی طرح اپنے وطن میں ہندو ،مسلم، سکھ ، عیسائی بھائی بھائی کی طرح رہیں گے۔اس موقعے پر پارٹی صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سابق ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار، ڈاکٹر سمیر کول، بوشن لعل بھٹ،وجے بقایا اور کئی لیڈران بھی تھے۔ادھر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر پارٹی لیڈر اور سابق ایم ایل سی سید رفیق شاہ نے ٹکر پلوامہ جاکر وہاں میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں آئے ہوئے پنڈت برادی سے ملے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.