سرینگر ۱۱، جون ؍کے این ایس ؍ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے پارٹی کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی سے متعلق پارٹی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر اُمور کے ماہر رام مادھو نے گاندربل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے مؤقف کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی سے متعلق بی جے پی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گاندربل میں واقع تولہ مولہ علاقے میں ماتا کھیر بھوانی کا مندر کشمیری پنڈتوں سے وابستہ ہے اور یہاں آج پہنچے پر میں انتہائی خوش ہوں۔ رام مادھو کا کہنا تھا کہ ماتا کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کا آستھان ہے۔ ہماری سرکار بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ کوشش رہے گی کہ 90کی دہائی میں وادی سے باہر چلے گئے کشمیری پنڈٖتوں کو واپس وادی لایا جائے۔ رام مادھو کے بقول کشمیری پنڈت یہاں کے سماج کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے لہٰذا اُن کی کشمیر واپسی سے متعلق بی جے پی ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج یہاں آنے کے دوران ہم لوگوں نے کشمیر میں امن، شانتی، وکاس اور سدبھاونا کی دعا کی اور ہمیں پراُمید ہیں کہ کشمیر میں حالات جلد پٹری پر لوٹ آئیں گے۔