بنک چیرمین کی برطرفی اور عبوری تعیناتی سے متعلق طریق کار صحیح نہیں!

سرکار ی فیصلے سے بنک کے مستقبل کو شدید دھچکا لگا: : سابق چیرمین محمد یوسف خان

بنک چیرمین کی برطرفی اور عبوری تعیناتی سے متعلق طریق کار صحیح نہیں!

سرینگر ۱۱، جون ؍کے این ایس ؍ جموں وکشمیر بنک کے سابق چیرمین محمد یوسف خان نے سرکار کی جانب سے بنک چیرمین کی برطرفی کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ حالات کے ساتھ نمٹنے کیلئے دوسرا طریق کار بھی اختیار کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے حالیہ کارروائی سے بنک کے مستقبل کو شدید دھچکا لگا ہے جس کی تلافی ایک کٹھن کام ہے۔انہوں نے سرکار اور بنک انتظامیہ کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے انہیں اعتماد میں لیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں وکشمیر بنک کے سابق چیرمین محمد یوسف خان نے جموں وکشمیر بنک سے جڑے تازہ تنازعے پر اپنے ردعمل میں واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس کیساتھ بات چیت کے دوران سابق چیرمین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سرکار کی جانب سے بنک چیرمین کی ہنگامہ خیز برطرفی قدقسمتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکار نے چیرمین کی برطرفی سے متعلق جو طریق کار اپنایا وہ شایان شان نہیں تھا بلکہ اس کو مہذب انداز سے بھی نپٹا جاسکتا تھا۔خان کے بقول جس طرح ایک شخص کو اپنے عہدے سے برطرف کرکے دوسرے شخص کو عبوری چیرمین مقرر کیا گیا ، ایسا قطعی طور پر نہیں ہونا چاہیے تھا۔سابق چیرمین کے مطابق بحیثیت ایک عہدہ دار کے ہم سرکار، سرمایہ دار اور شیئر ہولڈروں کے سامنے جوابدہ ہے۔ جموں وکشمیر بنک ریاستی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ ادارہ دریاست کا اہم ترین اور مؤقر ادارہ ہے جس کے ساتھ عوام کی توقعات وابستہ ہے۔سرکار نے برطرفی اور تعیناتی سے متعلق جو طریق کاراختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا بلکہ اس کے برعکس دوسرے طریق کار کو اختیار کرنے کی ضرورت تھی۔ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف خان نے بتایا کہ سرکار کی حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بنک کے مستقبل کو کافی دھچکا لگا ہے جس کو پُرکرنا آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اُمیدکرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں صورتحال موزون رخ اختیار کریگی۔انہوں نے سرکار اور بنک انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کے اعتماد کو مزید ٹھیس پہنچانے کے بجائے ان کے بھروسے کو بحال کرنے میں ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔ محمد یوسف خان کے مطابق سرکار اور بنک منیجمنٹ کو چاہیے کہ وہ کسی بھی صورتحال کے موقعے پراپنے صارفین کو اعتماد میں لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.