موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج

گورنر انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امدادکاری کی اپیل

موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج

سرینگر ۱۲، جون ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امدار کیا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے قہر انگیز ژالہ باری، تیز ہوائوں، آندھی، پانی کے ریلوں اور طغیانی سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشا ریلیف فراہم کرنے کی مانگ کی اور ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے میوہ باغات ،دیگر فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے۔عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے بیروہ میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل سے راحت پہنچانے کی بھی تاکید کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.