1ہزار امیر ترین افراد کی عیش و عشرت کیلئے بنک نے 50کروڑ روپے گالف کورس پر صرف کئے
سرینگر ۱۲، جون ؍کے این ایس ؍ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے قومی میڈیا پر بیرون ریاست کشمیر مخالف پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں ایک شخص کے ہلاک ہونے پر قومی میڈیا کی چینلوں پر دو دو ہفتوں تک خبریں نشر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر ریاست میں جاری حدبندی معاملے کو افواہ بازی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع سے متعلق نئی حد بندی ایک آئینی معاملہ ہے۔ گورنر نے پاکستان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج خود تکلیف میں ہے، وہ اب تھک چکا ہے۔ پاکستان کو اب یہ بات محسوس ہونے لگی ہے کہ وہ ہندوستان کو توڑ نہیں سکتا لیکن پھر بھی وہ یہاں افرا تفری کو ہوا دینے کیلئے چھوٹی چھوٹی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھوار کو شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشنل سنٹر واقع بلوارڈ روڑ پر چیف سیکرٹری ، جملہ مشیروں اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی میڈیا پر بیرون ریاست کشمیر مخالف پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا۔ گورنر نے بتایا کہ قومی میڈیا بیرون ریاست کشمیر کی شبیہ کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا کی چینلیں بیرون ریاست کشمیر کو منفی انداز میں پیش کررہی ہے جو کہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔ گورنر کے بقول اگر کشمیر میں ایک آدمی مر جاتا ہے تو قومی میڈیا پر اس سے متعلق دو دو ہفتوں تک خبر نشر کی جاتی ہے اور یوں کشمیر کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے تاہم میرے ضلع میں ہر روز 5افراد ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن ان کی کسی بھی بھنک تک نہیں لگتی۔ ان سے متعلق کوئی بھی خبر شائع نہیں کی جاتی۔ گورنرکے مطابق کشمیر میں کسی بھی سیاح پر پتھر نہیں پھینکا جاتا لیکن میرے ضلع مظفر نگر سہارانپور کی ہائے وے پر سیاحوں کو روزانہ لوٹا جاتا ہے مگر وہاں کا ذکر قومی میڈیا میں نہیں کیا جاتا۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی صورتحال کو بیرون ریاست منفی انداز میں پیش کرنے کا خالص مقصد کشمیر کو بدنام کرنا ہے۔ گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ سیاسی منظرنامے پر ریاست میں جاری حد بندی سے متعلق بوال نیا شوشہ کھڑا کیا جارہا ہے جو کہ سراسر افواہ بازی پر مبنی ہے۔ انہوں نے حد بندی سے متعلق جاری تنازعے کو محض افواہ بازی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک مرکزی وزیر داخلہ نے بھی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور تاایں دم یہ صرف افواہ بازی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔جموں وکشمیر بنک سے متعلق جاری تنازعے پر گورنر نے بتایا کہ بنک نے گالف کورس کی تزین کاری پر 50کروڑ روپے صرف کئے ہیں جہاں پر ایک ہزار امیر ترین لوگ اس کا فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ میٹنگ میں موجود ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے گورنر کے جواب کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر بنک نے گالف کورس کی تزین کاری پر 50کروڑ روپے خرچ کئے ہیں جہاں پر ایک ہزار امیر افراد اس سے مستفید ہورہے ہیں۔چیف سیکرٹری کے مطابق جموں وکشمیر بنک ریاستی معیشت کا ایک اہم ستون ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر بنک سے متعلق سینکڑوں شکایات موصول ہوچکی تھی یہاں تک کہ آر بی آئی نے بھی اس حوالے سے گورنر ستیہ پال ملک کو مکتوب میں سرزنش کی۔ انہوں نے بتایا کہ بنک میں جاری بے ضابطگیوں کو رفع کرنے میں تین مہینوں کا وقت درکار ہے۔ چیف سیکرٹری کے مطابق تین مہینوں کے اندر اندر بنک میں پائی جارہی بدانتظامی اور بے ضاضابطگیوںکو رفع کیا جائیگا۔جموں وکشمیر بنک دوبارہ اپنی شان رفتہ کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگا اوریقینا منظر نامے پر چھاجائیگا۔ریاستی سرکار بنک کو عالمی سطح کا معیاری ادارہ بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگا۔کے این ایس نمائندے کے مطابق چیف سیکرٹری نے گورنر کے جواب کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا بنک کوئی خیراتی ادارہ نہیں بلکہ ایک مالیاتی ادارہ ہے جو ریاستی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کیلئے ایم ڈی اور چیرمین کے عہدے علیحدہ علیحدہ رہیں گے۔ ادھر اگلے ماہ سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امسال سالانہ امرناتھ یاترا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگی۔ریاستی سرکاریاتریوںکے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر سیکورٹی کے کڑے بندوبست عمل میں لائے گی۔گورنرنے مزید بتایا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ریاستی عوام نے لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے پسندیدہ نمائندوں کو آگے لایا۔ میں اس بات کیلئے مطمئن ہوں اور مجھے ریاستی عوام پر فخر ہے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران مہذیب ہونے کا بھر پور ثبوت دیا اور اپنے پسندیدہ نمائندوں کا انتخاب ممکن بنانے کیلئے پولنگ مراکز کا رخ کیا۔تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مین اسٹریم جماعتیں لوگوں کو لوک سبھا انتخابات میں شامل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔یہاں کی مین اسٹریم پارٹیاں لوگوں کو پولنگ مراکز تک لے جانے میں بری طرح سے ناکام ہوگئیں۔ میں اُن سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتا ہوں کہ انتخابات کے دوران پولنگ کی شرح کیا رہی؟ مین اسٹریم سیاسی جماعتیں لوگوں کو مائل کرنے میں ناکام و نامراد ہوگئیں۔گورنر کے بقول میں نے مقامی سیاسی پارٹیوں کو پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کافی کوششیں کیں تاہم وہ اس کیلئے تیار نہیں ہوئے لیکن پھر بھی ہم نے جمہوری اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے زمینی سطح پر لوگوں کو خودمختار بنانے کیلئے انتخابات کرائے۔اس موقعے پر گورنر ستیہ پال ملک جو کہ یونیفائڈ ہیڈکوارٹرز کی صدارت بھی کررہے ہیں، نے وادی کشمیرمیں امن و قانون کی صورتحال اوریہاں جاری عسکریت پر بھی بات کی۔ گورنر نے پاکستان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج خود تکلیف میں ہے، وہ اب تھک چکا ہے۔ پاکستان کو اب یہ بات محسوس ہونے لگی ہے کہ وہ ہندوستان کو توڑ نہیں سکتا لیکن پھر بھی وہ یہاں افرا تفری کو ہوا دینے کیلئے چھوٹی چھوٹی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔گورنر کے مطابق سرحد کے دوسری طرف اس وقت بھی جنگجوئوں کے تربیتی مراکز قائم ہے جہاں نوجوانوں کی ذہنوں میں زہربھر دیا جاتا ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر آج بھی دہشت گردوں کے کیمپ موجود ہے تاہم ہماری فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں سرھدپار سے داخل ہورہے جنگجوئوں کو آئے روز ختم کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں جنگجوئوں کی صفوں میں بھرتیوں میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔گورنرنے جنگجوئوں نوجوانوں کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دائرے میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کے انتہا پسندانہ رویے کے آگے مرکزی و ریاستی حکومت کبھی بھی نہیں جھکے گی بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ تشدد کا راستہ اختیار کرچکے نوجوان بندوق کو خیر باد کرتے ہوئے بات چیت کا حصہ بن جائیں۔
ٹنل کے آر پار طورفانی بارشیں اور تیز آندھی کے بعد سیلابی صورت حال ،کئی رابطہ پل بہہ گئے،متعدد بستیاں اور سڑکیں زیر آب
2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ،2زخمی ،ڈوڈہ میں ہائی الرٹ ،تعلیمی اداوں میں کام کاج معطل
سونہ مرگ میں برفباری،بڈگام میں لوگوںنے6سوبھیڑ بکریوں کو غرق ہونے بچالیا،انتظامیہ متحرک
سرینگر ۱۲، جون ؍کے این ایس ؍ ریاست جموں کشمیر میں ٹنل کے آر پا رایک رات کی شدید بارشوںاور تیز آندھی کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بانڈی پورہ اور گاندر بل میں درخت گر آنے کے نتیجے میں2خواتین سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں انتظامیہ نے موسم کی ابتر حالت دیکھ کر ہائی ا لرٹ جاری کر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیاہے ۔اس دوران سیاحتی مقام سونہ مرگ میںتازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ،بڈگام ،اور سوپور کے علاوہ شمالی جنوب میں متعدد رابطہ پل ڈہہ جانے کے علاوہ سڑکیں زیر آب آگئیں ہیںجبکہ کئی مقامات پر رہائشی مکانوں میں پانی داخل ہوا ہے ۔وسطی ضلع بڈگام میں مقامی لوگوں نے چوپان کنبے کے600کے قریب بھیڑ بکریوں کو غرق ہونے سے بچالیا ہے ۔ ادھر واقعے کے بعد پوری وادی میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں بجلی بحران پیدا ہوا۔ادھر انتظامیہ نے متاثر علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لے لر مشینری کو متحرک کر دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کی شام دیر گئے سے شدید بارشوں اور کئی علاقوں میں تیز آندھی کا سلسلہ شروع ہوا جو بدھ کے صبح6بجے تک جاری رہا ہے جس نتیجے میںوسطی ضلع گاندر بل اور ش،الی کششمیر کے گاندربل میں 2خواتین سمیت 3افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس سلسلے میں بانڈی پورہ سے کے این ایس کے نامہ نگار نے جو اطلاع دی ہے کہ ضلع کے چندا جی نامی جنگلاتی علاقے میں بدھ کے صبح تیز آندھی چلنے کے نتیجے میں ایک بھاری بھرکم درخت جڑ سے اْکھڑ کر عارف حسین نامی ایک شہری کے مکان پر گرآیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود2 جواں سال خواتین بری طرح زخمی ہوئیں اس دوران اگر چہ دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کرنے کے کوشش کی گئی تاہم دونوں خواتین اسے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے ۔پولیس نے جاں بحق خواتین کی شناخت مبینہ بانو دختر ذاکر حسین اور شریفہ زوجہ عارف حسین نامی دو خواتین لقمہ اجل بن گئیں۔اس دوران دونوں خواتین کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ۔ ایس ایس پی بانڈی پور نہ بتایا پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کر تفصیلات جمع کئے ہیں ۔ ادھر وسطی ضلع گاندر بل سے نامہ نگار غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ ضلع رامواری علاقے میں عارضی طر ایک ٹینٹ میں رہائش پزیر محمد یوسف کلاڑا ولد عبدلغنی کلاڑا ساکن راجوری کے ٹنٹ پرصبح سویرے تیز آندھی کے دوران ایک درخت جڑ سے اکھڑ گیا جو ٹنٹ میںبھی اسی طرح کے ایک واقعے میں تیز ہوائوں سے ایک درخت اکھڑ کر ایک ٹینٹ پر گر آیاپولیس کے مطابق جس کے نتیجے میں ٹینٹ میں موجود ایک شہری محمد یوسف کلاڈا ولد عبدالغنی کلاڈا ساکنہ راجوری بری طرح زخمی ہوا سا دوران اگر چہ مزکورہ شہری کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔ جبکہ اس حادثے میں مہلوک کے دو رشتہ دار غلام حیدر ولد دائود اور عبد الطیف ولد محمود ساکنان راجوری بری طرح زخمی ہوئے ڈی سی گاندربل حشمت علی خان نے کے این ایس کو بتایا کہ رامواری گنڈ میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں بکر والوں کے ٹینٹ پر درخت گرآئی جس کی وجہ سے 37 برس کا محمد یوسف کلاڈا ولد عبدل غنی کلاڈا ساکن راجوری موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 33 برس کا غلام حیدر ولد داود 30 برس کا عبدل لطیف ولد محمود ساکن راجوری شدید طور پر زخمی ہوگ? جن کو علاج معالجہ کے لئے سرینگر ریفر کیا گیا ھے ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ شتکڑی سونہ مرگ سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع پہاڑی کے نزدیک پولیس نے چار خاندانوں کے 22افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ھے ادھر کرگل میں شدید بارشوں اور ہلکی برفباری کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ھے ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل بصیرالحق چودھری نے بتایا کہ ہلکی برفباری اور شدید بارشوں کی وجہ سے کرگل اور دراس میں بدھوار کو تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ادھر وادی کشمیر میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں تغیانی آنے کے ساتھ ہی اکژعلاقوں کی رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ بیشتر بستیوں میں پانی داخل ہونے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔ بڈگام سے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار اعجاز احمد نے اطلاع دی ہے کہ ضلع دودھ گنگا نالے کے بیچوں بیچ سوگام پل کے نذدیک2کنبے اپنا مال مویشی کے ساتھ پھنس گیا تھا جس دوران مقامی لوگوں نے بدھ کے صبح دونوں کنبوں کے550بھیڑ بکریوں اور انسانی جانوںکو بہہ جانے سے بچالیا۔اس نالے میں گذشتہ شب کی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔نمائندے کے مطابق علاقے میں نالے میں پانی کے تیز بہاو کے بعد مزکورہ کنبے اسے پار نہیں کر سکے جس کی اطلاع مقامی لوگوں لو ملی ہے جنہوں نے بر وقت پر متحرک ہوکر ایک عارضی پل تعمیر کر کے بچائو کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے گڈریوں اور اْن کے مال و اسباب سمیت بچالیا گیا۔نمائندے کے مطابق ضلع کے سکھ ناگ نالے میں تغیانی آنے کے نتیجے میں ضلع کے کھاگن بیرہ وہ ،ماگام ، گوری پورہ ،سیل،آورہ،کانہامہ ،قمر پورہ،زنگام ،گنہ گنڈ،دوغیرہ علاقوں میں پانی داخل ہوا جس کے نتیجے میں مزکورہ علاقوں کی اکثر رابطہ سڑکیں ناقابل آمد رفت بن چکے ہیں ۔ادھر جبکہ کئی علاقوںمیں بارشوں کا پانی ندی نالوں کا پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہوا ۔ ادھرشمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بھی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ کئی مقامات پر مکانوں میں بھی پانی داخل ہوا ۔سوپور سے کے این ایس کے نامہ نگار سید فیاض بخاری نے اطلاع دی ہے گزشتہ رات کی تیز بارشوں کے بعد علاقے کے تازو،شیر کالونی ،میرپورہ اور ڈگری کالج بستیوں میں پانی داخل ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میںزبردست خوف و دشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اس دوران ایس ڈی ایم سوپور نے علاقے کا دورہ کر کے مشینری کو متحر ک کر دیا ہے ۔ ادھر صوبہ جموں کے خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں تیز بارشوں کے بعدضلع انتظامیہ نے بدھ کو موسلادھار بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کرلئے۔اس دوران چیف ایجو کیشن آفیسر،طارق حسین خوجہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں اور پسیاں گر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے پیش نظر آج کیلئے سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط کے طور پسیاں گر آنے والے علاقوں سے دور رہنے کی صلاح دے رکھی ہے جس دوران لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ادھر میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں وہی سیاحتی مقام سونہ مرگ میں برفباریہونے کے بعد سرینگر۔لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کر دیا گیا ۔سونہ مرگ سے نمائندے نیسرکاری ذرائر سکے حوالے سے اطلاع دی ہے سیاحتی مقام سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بدھ کوتازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ وادی بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔حکام کے مطابق سونہ مرگ، ناراناگ اور گرد و نواح میں آج صبح تازہ برفباری ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ زوجیلا پاس اور بالہ تل علاقوں سے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںجس کے بعدپولیس نے سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ادھر ضلع میںنالہ سندھ پر ٹنگہ چھتر نامی مقام پر بنا پل پانی کے تیز بہائو میں ڈھ گیا ہے۔ٹنگمرگ سے کے این ایس کے نمائندے مشتاق الحسن نے اطلاع دی ہے کہ علاقے میں تیز بارشوں کے علاقے میں تیز بہاو والے پانی کے بہائو سے پْل ڈھ گیا۔نمائندے کے مطابق گذشتہ رات کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں چاندل۔وانیگام روڑ پر بنا ،نالہ فیروزپورہ کا پل پانی کے تیز بہائو میں آکر ڈھ گیا جس سے درجنوں دیہات کٹ کر رہ گئے ہیں۔جبکہ پٹن کے کھورو ، شیرا باد اور ہانجی ویرا گائوں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں بہت پانی جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوکر رہ گئی ہے۔خیال رہے کہ وادی بھر میں گذشتہ رات کے دوران زور دار بارشیں ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے بیسیوں علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی راستے مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ادھر صوبائی انتظامیہ نے علاقے میں تمام سرکاری مشینری کو متحرک کر دیا ہے ۔