سوپور، جموں ۱۳، جون ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیر کے سوپور اورسرمائی راجدھانی جموں میں پولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران 5ہیرائن اسمگلروںکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیرائن اور نقدی برآمد لر لی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپورمیں پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے منشیات فروش غلام محی الدین ولد عبدالاحد ڈار کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں برائون شوگر اور نقدی، 8ہزار 250روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔اس حوالے سپولیس نے ایک کیس ایف آئی آر زیر نمبر 100/2019کے تحت ڈھنگی وچھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔اسدھرسرمائی دارلحکومت جموں میں جمعرات کو پولیس نے مبینہ بین ریاستی منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے وابستہ 4 افراد کو گرفتار کرکے اْن کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کاہیروئن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کو کانجیوانی علاقے میں روک کر اْس کی تلاشی کے دوران175گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت نثار احمد ساکنہ شوپیان کشمیر، سندیپ کمار ساکنہ جالندھر پنجاب،سندیپ کمار (دوم)ساکنہ بلاسپور ہماچل پردیش اور رگھبیر سنگھ ساکنہ جالندھر کے طور ہوئی ہے۔گرفتار شدگان کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
سوپور اور جموں میں 5منشیات اسمگلر گرفتار
ہیرائن اورنقدی برآمد؛ کیس درج ؛تحقیقات شروع