سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند

لیہہ سرینگر شاہراہ پر دونوںا طراف سے ٹریفک بحال،لوگوں نے راحت کی سانس لی

سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند

سرینگر ۱۳، جون ؍کے این ایس ؍ سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدرفت کے لئے معطل رہی جبکہ گزشتہ دو روز سے شاہراہ پر 3ہزار کے قریب مال اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیںجس کے نتیجے میں شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ادھر حکام نے سونہ مرگ میں برف باری کے بعدسرینگر لیہہ شاہرہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کیا تھا تاہم موسم میں بہتری کے بعد ہی شاہراہ پردونوں اطراف سے ٹریفک کو بحال کیا گیا ۔کشمیر نیو ز سروس (کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ کے روز ہوئی شدید باد و باراں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر مختلف مقامات پر پسیاں اور پتھر آنے کے نتیجے میں جمعرات کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے دوسرے روز بھی بند رہی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک درماندہ مسافروں کو دوسرے روز بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔بتایا جاتا ہے درماندہ مسافروں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاح بھی موجود ہیں ۔ سرکاری ذرائر نے بتایا بدھ کے روز کئی بانہال اور رام بن کے مقامات پر پتھر اور باری پسیاں گر آنے کے نتیجے میں سڑک بند ہوئی تھی جس کے بعد ان پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری تھا جس دوران جمعرات کے صبح رام بن ،بانہال اور دیگر علاقوں میں پتھر اور پسیاں گر آئی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک دوسرے روز بھی بحال نہیں ہو سکا انہوں نے بتایا سڑک قابل آمد رفت بنانے کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کے اجزات دی جائیں گے ۔دریں اثنا مغل روڑ پر بدھ کے روز تیز بارشوں اور آندھی آنے کے سبب سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا جو جمعرات کے روزبھی بند ہی رہی ہے ۔گذشتہ روز بند کئے جانے کے بعدسرینگر۔لیہہ شاہراہ کو جمعرات کے روز دونوں طرف کی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا۔اس دوران حکام نے وادی کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں گزشتہ روز کی تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آوا جاوی کے لئے مکمل بند کر دیا ہے جس دوران جمعرات کے صبح سے ہی موسم میں بہتری آنے کے بعد شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق مذکورہ شاہراہ کو بدھ کے روز سونہ مرگ۔دراس علاقے میں تازہ برفباری اور پھسلین اورزوجیلا علاقے میں تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے خدشات کی وجہ سے بھی شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔تاہم جمعارت کو موسم میں سدھارآنے اور شاہراہ کو قابل ٹریفک بنانے کے بعد اس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھولدیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.