شمالی کشمیر میں 2فورسز اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

خودکشی کے پیچھے محرکات کو جاننے کیلئے پولیس کی تحقیقات شروع

شمالی کشمیر میں 2فورسز اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

بارہمولہ، کپوارہ ۱۸، جون ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ علاقے میں بی ایس ایف اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ علاقے میں بی ایس ایف اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی سروس رائفل سے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ذرائع کے مطابق 70بٹالین سے وابستہ بی ایس ایف اہلکار جو ہی منگلوار کی دوپہر کو بٹالین ہیڈکوارٹر پرا پنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس دوران کیمپ میں گولی کی آواز سنائی دینے کیساتھ ہی اہلکار کے ساتھی یہاں پہنچ گئے جنہوں نے خون میں لت پت اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم یہاں پہنچانے کیساتھ ہی اہلکار نے دم توڑ دیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار نے کن وجوہات کی بنیاد پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا وہ ابھی تحقیق طلب ہے۔ انہوں نے بی ایس ایف اہلکار نے انتہائی اقدام کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جس کا پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوے قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خودسوزی کے پیچھے کیا محرکات کارفرما تھے ، پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہیں۔اس سے قبل سرحدی ضلع کپوارہ کے کنڈی گائوں میں 47آر آر سے وابستہ اہلکار نے اپنی سروس بندوق کا استعمال کرکے اپنا کام تمام کردیا۔ معلوم ہوا کہ 47آر آر سے وابستہ اہلکار جو کنڈی گائوں میں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے، نے منگلوار کی صبح اپنی سروس بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا کام تمام کردیا۔اس موقعے پر فوجی اہلکار کے دیگر ساتھیوں نے گولیوں کی آواز سنتے ہی یہاں پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ساتھی اہلکار کی لاش کو خون میں لت پت ہوتے دیکھا۔ اس موقعے پر اگر چہ ساتھی اہلکاروں نے زخمی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ یہاں دم توڑ بیٹھا۔ہسپتال میںموجود ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ منگلوار کی صبح یہاں فوجی اہلکار کو خون میں لت پت لایا گیا تاہم ہسپتال پہنچانے کیساتھ ہی وہ دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کیس رجسٹر کیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.