ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں شریدی مہاراشٹرا میںجے کے بینک برانچ کی افتتاح

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں شریدی مہاراشٹرا میںجے کے بینک برانچ کی افتتاح

سرینگر/ 17جون: ریاستی معیشت کے سرتاج جموں و کشمیر بینک نے آج مہاراشٹرا ریاست کے شریدی علاقے میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کیا جہاں جدید طرز کی ساری بینکنگ سہولیات دستیاب رہے گی۔ بینک کی سینئر منیجمنٹ ٹیم اور بینک کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب راجیش کمار چھبرکے ہمراہ اس بیرون ریاست برانچ کا افتتاح ریاستی گورنر جناب ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کیا گیا جہاں پر علاقے کے کاروباری لوگ، تاجر اور کافی سارے علاقائی باشندے بھی موجود تھے۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میں سے تقریب پر شامل تھے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو، زونل ہیڈ ممبئی شفاعت حسین رفائی، وائس پریزیڈنٹ سشیل کمار گپتا اور روشن خیال۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر ریاست کے گورنر نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ جے اینڈ کے بینک
ا پنی ریاست سے باہر اپنی خدمات کا دائرہ پھیلا رہا ہے اور وہ بھی خاص طور ایسے مذہبی اور عقیدتی مقامات پر جہاں زائرین اور علاقائی لوگ آسان اور جدید طرز کی بینکنگ سہولیات کے متمنی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جے کے بینک کی عمدہ خدمات پر فخر حاصل ہے اور جہاں ریاست جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے وہاں جے اینڈ کے بینک اُس تاج کا چمکتا نگینہ ہے۔ریاستی سرکار اس بینک کو ہر ممکن تعاون دینے میں پیش پیش رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج کے ہر طبقے کی خود کفالت تک اسکی خدمت کا نعرہ جہاں ہندوستان کے کونے کونے میں گونج رہا ہے اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اور اجمیر شریف وغیرہ جیسے عقیدتی مقامات پر جہاں اس بینک کی خدمات کو پزیرائی حاصل ہے وہاںشریدی میں بھی اس بینک کے پروڈکٹس اور سروسز نہایت با اثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
بینک کے چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ جناب آر کے چھبر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے عقیدتی مقامات پر اپنی اعلیٰ خدماتکا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی اجمیر شریف ، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اور راجوری میں شاردا شریف جیسی زیارات پر اپنی خدمات کو وقف کر رکھا ہے جہاں پر نہ صرف زائرین بلکہ کاروباری، ہوٹل مالکان، ملازمین اور چھوٹے تاجر بینکنگ سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ریاست میں جو بھی عقیدتی اور مذہبی مقامات ہیں وہاں اس بینک کی موجودگی ہے اور سچی خدمات بہم ہیں۔ اس سے پہلے زونل ہیڈ ممبئی شفاعت حسین رفاعی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ آج ہم نے مہاراشٹرا ریاست میں اپنی گیارہویں برانچ کھول کر اس زون میں اپنے شاخوں کی تعداد تئیس اور مجموعی طور بینک شاخوں کی تعداد 938 اور اے ٹی ایم تعداد 1311کردی ۔ شریدی کے عوام نے جس طرح ہمیں والہانہ استقبال کیا ہم پُر امید ہیں کہ ہماری یہ برانچ انکی امیدوں پر پورا اترے گی اور بہت تیزی کے ساتھ ترقی کریگی۔ بنیادی بینکنگ سہولیات کے علاوہ یہ برانچ علاقے کے لوگوں کو انکی ضروریات کے مطابق مخصوص پروڈکٹس فراہم کریگی .

Leave a Reply

Your email address will not be published.