کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند: غلام احمد میر

سابق مخلو ط حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ترقیاتی ڈھانچہ زمین بوس ہوگیا

کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند: غلام احمد میر

سرینگر ۲۰، جون ؍کے این ایس ؍ پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے بتایا کہ کانگریس پارٹی مستقبل میں بھی ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ریاست کے تینوں خطوں میں رہائش پذیر عوام کی فلاح اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی سطح پر تفریق سے کام نہیں لیا جائیگا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پردیش کانگریس صدر غلام احمد میر نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی مستقبل میں بھی ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے تینوں خطوں میں رہ رہے عوام کی فلاح اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی سطح پر تفریق سے کام نہیں لے گی۔غلام احمد میر نے بتایا کہ پارٹی اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ لوگوں کی بلاتفریق خدمت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کی خواہشات کا دل سے احترام کرتی ہے تاہم پارٹی کی ہی میراث رہی ہے کہ لوگوں کی ہر ممکن طریقے پر خدمت برابری کی بنیاد پر انجام دی جائے۔بی جے پی پر چوٹ کرتے ہوئے غلام احمد میر نے بتایا کہ بھاجپا حکومت مرکز میں رہ کر جموں وکشمیر کے حوالے سے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے۔ جہاں تک ریاست میں بے روزگاری، تعمیر و ترقی اور سیکورٹی صورتحال کاسوال ہے، مرکزی حکومت صرف زبانی جمع خرچ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی سعی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی موجودہ طریق کار سے وادی کشمیر میں صورتحال مزید ابتر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو سخت تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کی معیشت، تجارت، تعلیم اور دیگر شعبے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو معمول پر لانے اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں جو حالات اس وقت پائے جارہے ہیں وہ سب سابق مخلوط حکومت کی ناقص پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ ترقیاتی محاذ (اول، دوم) نے تعمیر و ترقی کے حوالے سے جو ماضی قریب میں اقدامات اُٹھائے تھے، انہیں دوبارہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق مخلوط حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کے نتیجے میں ریاست جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کا ڈھانچہ مکمل طور پر زمین بوس ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.