الگ الگ حادثات میں سیاح سمیت2ہلاک،7زخمی

گلمرگ میں سیاح کی حرکت قلب بند،راجوری میں شہری مکان کے نیچے دب کر لقمہ اجل

الگ الگ حادثات میں سیاح سمیت2ہلاک،7زخمی

سرینگر ۲۰، جون ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر اور جموںکے راجوری علاقے میں تین الگ حادثات کے دوران ایک غیر ریاستی سیاح سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 7دیگرزخمی ہوئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاسیاحتی مقام گلمرگ میں ایک غیر ریاستی سیاح حرکت قلب بند ہونے کے دوران لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران جموں کے راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں ایک رہائشی مکان ڈہہ جانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ مذکورہ کنبے کے6دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ادھروسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں چلتی ٹرین سے کودنے کے دوران ایک مسافر بری طرح زخمی ہوا۔ اس دوران پولیس نے تینوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں میں سیاٹی مقام گلمرگ میں جمعرات کو پونے سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح ڈاکٹر ہرش وردن شاہ ولد جیل کمار شاہ ساکن کنڈوا پونے حرکت قلب بند ہونے کے دوران لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق مزکورہ سیاح گزشتہ دنوں وادی کے سیر پر آیا تھا جہاں وہ جمعرات کو گلمرگ میں ایک جیل کی طرف جا رہا تھا جس دوران انہیں حرکت قلب بند ہوا ا۔اس دوران اگر چہ مزکورہ سیاح کو فوری طور ٹنگمرگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں اہم ٹسٹ بھی کرا ئے گئے ہیں تاہم وہ بعد میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے ۔اس دوران بعد میں جموں کشمیر اسٹیٹ کیبل کارپوریشن کی فراہم کردہ ایمولنس کی مدد سے میت کو سرینگر ائرپوٹ تک پہنچایاکیا گیا ہے جہاں سے میت کو ان کے آبائی گھر روانہ کیا گیا ۔ ادھر جموں اور پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روزجموں کے ضلع راجوری کے کالا کوٹ سے چند کلو میٹر دوردیو لین علاقے میں ایک رہاشی مکان ڈھہ گیا ہے جس کے نتیجے میں7افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا زخمیوں میں بعد میں ایک شہری زخموں کے تانہ لا کر دم توڈ بیٹھا ہے ۔ پولیس نے بتاواقعے میں ایک2منزلہ مکان ڈھہ گیا ہے جس کے نتیجے میں سات افرزندہ دب گئے جن کو بعد میں ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی شہیری بعد میں اسپتال میں دم توڈ بیٹھا جبکہ دیگر چھ کو راجوری اسپتال میں علاج معالجے کے لئے داخل کیا گیا ہے ۔ ادھروسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں قدرے آہستہ چلنے والی ٹرین سے ایک نوجوان کود کے دوران زخمی ہوا ہے جس اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایابدھ کی شام شام نائدگام، بڈگام مدثر احمد بیگ نامی نوجوان ٹرین سے چھلانگ ماری جس کی نتیجے میں مزکورہ نوجوان بری طرح زخمی ہوا ہے ذرائع نے بتایا ٹرین کی رفتار قدرے کم تھی ورنہ نوجوان نہیں بچ جاتا ۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ مقام پر ٹرین آہستہ ہوجاتی ہے اور کئی سواریاں جلدی میں اْتر جاتی ہیں یا سوار ہوتی ہیں۔ مدثر بھی اْنہی میں شامل تھا جو گر کر زخمی ہوگیا۔اس دوران مدثر کو فوری طور پر شیر کشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ، بمنہ منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زیر علاج ہیں پولیس نے سبھی معاملات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.