بھارت پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں

وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام مکتوب

بھارت پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں

سرینگر ۲۰، جون ؍کے این ایس ؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام جوابی مکتوب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ باہمی امداد اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس کیلئے دہشت گردی، تشدد اور عناد سے پاک ماحول کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وزیرا عظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام جوابی مکتوب میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو اُستوار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ باہمی اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس کیلئے دہشت گردی، تشدد اور عناد سے پاک ماحول کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزیرا عظم نریندر مودی نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھانے ناگزیر ہیں جن میں اعتماد کو بحال کرنے کے علاوہ دہشت گردی جیسی صورتحال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔خیال رہے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ کے ابتداء میں نریندرمودی کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بننے پر مبارک بادی پر مشتمل ایک خط ارسال کیا تھا ۔ادھر وزارت خارجہ کے وزیر ایس جے شنکر نے بھی اسی طرح کا پرمسرت پیغام اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو روانہ کیا تھا۔اس دوران وزارت خارجہ کے ترجمان نے مکتوب سے متعلق تبادلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپلومیسی سے متعلق قواعد و ضوابط کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزارت خارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کو پرمسرت پیغام ابلاغ کرنے کے حوالے سے خطوط کے جواب دئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ارسال کئے گئے مکتوب میں اس بات کو واضح کردیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کیساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ماحول پر برقرار رکھنے کیلئے پراعتماد اور دہشت گردی سے پاک ماحول کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.