چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ نے کیرن میں اساتذہ کی غیر ضروری ڈیپلائمنٹ کو منسوخ کرنے کے احکامات کئے صار 

سرحدی تحصیل کیرن کے لوگوں نے شہربین اور الحاق ٹیم کا کیا شکرایہ 

چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ نے کیرن میں اساتذہ کی غیر ضروری ڈیپلائمنٹ کو منسوخ کرنے کے احکامات کئے صار 
لحاق خبر……..شہربین اور روزنامہ الحاق کی مشترکہ ٹیم کے لائن آف کنٹرول پر آباد کیرن علاقے کےدورے کے دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے deployment کے نام پر کئی ایک اساتذہ کو من پسند جگہوں پر تعینات کرنے کی خبر کو منظر عام پر لانے کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ نےمعاملے کا سنجیدہ نوٹس لیکر زونل ایجوکیشن آفیسر کرالہ پورہ کپوارہ کو  اس حوالے سے تمام آرڑرس فوری طور منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں .مقامی لوگوں نے شہربین اور کے این ایس میڈیا گروپ کی سراہنا کی ہے .یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیرن میں ایک درجن سے زائد اساتذہ کوغیر قانونی طور من پسند جگہوں پر تعینات کیا گیا تھا جس کے باعث نہ صرف کیرن علاقے میں قآئم سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام درہم برہم ہوکے کے رہ گیا تھا بلکہ سینکڑوں طلبا کا مستقبل بھی مخدوش بن کے رہ گیا تھا اور شہربین اور کے این ایس کی ٹیم کے دورے کے دوران یہ معاملات لوگوں نۓ  انکے سامنے لائے تھے .کیرن کے لوگوں نے میڈیا ٹیم کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ لمبے عرصے کے بعد شہربین اور کے این ایس میڈیا گروپ کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے .شہربین ٹیم کی قیادت مقصود احمد جبکہ کے این ایس میڈیا گروپ کی قیادت فیاض وانی کررہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.