وادی میں موسم کا قہر جاری

جنوبی کشمیر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر نقصان

وادی میں موسم کا قہر جاری

سرینگر ۲۱، جون ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت متعدد علاقوں کے ایک درجن سے زیادہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری اور اور تیز آندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں علاقے تباہی مچ گئی ہے ۔ جبکہ کئی علاقوں میں بڑے بڑے درخت گر آنے کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہوئیں۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوںجن میں ضلع پلوامہ کے پلوامہ قصبے،راجپورہ،پکھر پورہ ترچھل،،راجپورہ،بب گام ،ٹہاب ،مس پونہ،ٹنگ ہاڑ ،ہال،گھبر پورہ ،آری ہل ،کار ملہ بٹ نورا،پنیر جاگیر،نارستان، زاسو تملہ ہال،وہاب صاحب،لدھو،کے ساتھ ساتھ ترال کے کئی علاقوں میں جمعہ کے شام شدیدبارشیں ہوئیں ہیں جس علاقے میں کھڑی فصلوں ،میوہ باغات کوشدید ژالہ باری،تیز ،طوفانی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ہے جس دوران پکھر پورہ میں کئی مقامات پر تیز بارشوں کے بعد ندی نالوں میں پانی آیا جس کے درجنوں کنال اراضی کو اپنے ساتھ ہی بہا لیا ہے جبکہ فصلوں کو بھی سخت مقامی لوگوں نے بتایا شام پانچ بجے اچانک علاقے میں تیز ہوئیں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے آناً فاناً طوفانی رخ اختیار کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئے ہے جبکہ علاقے میں میوہ باغات سبزیوں ،درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔آبادی کے مطابق ژالہ بھاری اوربارشیں تقریباً25منٹوں تک جاری رہی جو اس قدر شدید تھی کہ درختوں کے پتے اور شاخیں زمین پر گر آئیں جبکہ تیز ہوئوں کے نتیجے میں بڑے بڑے درخت سڑکوں اور بستیوں میں ٹوٹ کر زمین پر گر پڑے جس کی وجہ سے بھی کافی زیادہ نقصان ہوا جبکہ چند ایک مقامات پر درخت کرنے کی وجہ سے سڑکیں بھی ناقابل آمدرفت بن گئے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزدید چند روز تک ریاست میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی پیش گوئی ہے ،قابل ذکربات یہ کہ ہے امسال پیر پنچال کے آر پار ریاست متعدد بار ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے فصلوں کو شدید نقصان ہے جبکہ چند ایک علاقوں میں پنیری کی فصل کو بھی سخت سردی اور بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق موسم گر ما تقریباً ختم ہونے کے قریب بھی پہنچ گیا ہے تاہم تاحال گرمی دیکھی نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.