منشیات کے بڑھتے استعمال پرمیرواعظ کے ریمارکس حوصلہ افزا: پی ڈی پی

مکمل خاتمے کیلئے پولیس اور انتظامیہ عوام کو تعاون فراہم کریں

منشیات کے بڑھتے استعمال پرمیرواعظ کے ریمارکس حوصلہ افزا: پی ڈی پی

سرینگر ۲۲، جون ؍کے این ایس ؍ پی ڈی پی نے میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے منشیات کے بڑھتے سلسلے پرتشویش ظاہر کرنے کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں منشیات کے ناسور میں ہورہے اضافہ پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کے مقابلہ متحدہ طور پر کرنے پر زور دیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی کے ضلع صدر برائے سرینگر خورشید عالم نے سنیچر کو میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے منشیات کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ خورشید عالم کے بقول میر واعظ جیسے قد آور مذہبی لیڈر کی جانب سے اس قسم کا بیان سامنے آنا ایک خوش آئندہ بات ہے اور اس طرح کی تشویش ظاہر کرنے پر زمینی صورتحال میں یقینا تبدیلی واقع ہوگی۔پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ میر واعظ جیسے مذہبی لیڈر زمینی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں اس سلسلے میں پوری معلومات ہے کہ صورتحال سے کون سا رخ اختیار کیا ہے۔خورشید عالم نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ منشیات کے بڑھتے استعمال پر میر واعظ کی تشویش اور جاری ریمارکس سے ایک مثبت تبدیلی رونما ہوگی اور اس لت میں ملوث نوجوان نسل کی زندگیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر خاص کے مخدوم صاحب علاقے میں اس حوالے سے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدام قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں سماج کا حساس طبقہ اس حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کررہا ہے۔خورشید عالم نے پولیس اور سیول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانے کیلئے مقامی سطح پر عوام کو بھر پور تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جو سماج کی نوخیز نسل کو تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پی ڈی پی لیڈر نے منشیات کیخلاف جاری مہم میں پولیس کے رول کی بھی سراہنا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.