لائن آف کنٹرول کے بوجتھلان علاقے میں تصادم آرائی

جیش محمد سے وابستہ غیر ملکی جنگجو جاں بحق، اسلحہ و گولہ بارود ضبط

لائن آف کنٹرول کے بوجتھلان علاقے میں تصادم آرائی

اُوڑی ۲۲، جون ؍کے این ایس ؍ سرحدی قصبہ اُوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بوجتھلان علاقے میں فوج اور جنگجوئوں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ ایک غیر ملکی جنگجو جں بحق ہوا ہے ۔ معلوم ہوا کہ فوج و فورسز نے جنگجوئوں کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد جمعہ کی شام دیر گئے سے ہی علاقے کا وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران یہاں فرار کے تمام ممکنہ راستوں پر مکمل پہرے بٹھائے گئے۔ ادھر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع ہونے کیساتھ ہی یہاں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرحدی قصبہ اُوڑی میں لائن آٖف کنٹرول کے نزدیک بوجتھلان علاقے میں فوج ، ایس ا وجی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ جمعیت نے جنگجوئوں کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کا وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے بعد سنیچر کی صبح علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا ہونے کے بعد یہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام دیر گئے فوج کی 6جیکلائی، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے بونیار اوڑی میں قائم بوجتھلان علاقے کا مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سخت محاصرہ عمل میں لایا جس کے بعد سرحدی علاقے کا وسیع پیمانے پر محاصرہ عمل میں لایا گیا۔ معلوم ہوا کہ فوج کو خصوصی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بوجتھلان علاقے سے 2سے 3جنگجوئوں پر مشتمل ایک گروپ گزرنے والا ہے جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر یہاں کئی مقامات پر فوجی ٹکڑیوں کو الرٹ کرتے ہوئے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی رات فورسز اہلکار وں نے تمام ممکنہ مقامات کی تلاشی عمل میں لائی تاہم رات بھر یہاں کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ ادھر جمعہ کی صبح سرحدی علاقے میں موجود جنگجو کا فورسز پارٹی کیساتھ آمنا سامنا ہواجس کے بعد طرفین کے درمیان کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے گولی باری کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیچر کی دوپیہر کو یہاں گولیوں کا تبادلہ بند ہوا جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے آگے پیش قدمی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی جنگجو کی لاش برآمد کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ جائے جھڑپ سے جنگجو کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی لوازمات شروع کردئے ہیں۔اس دوران پولیس نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے بونیار اُوڑی میں قائم بوجتھلان علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کے بقول جنگجوئوں کی فائرنگ کا فورسز اہلکاروں نے جواب دیا جس کے ساتھ ہی علاقے میں طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ جاری جھڑپ میں ابھی تک ایک جنگجو کو جاں بحق کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارا گیا جنگجو غیر ملکی ہے جس کی شناخت لقمان ساکن پاکستان کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے تصادم سے مارے گئے جنگجو کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا ہے۔ادھر سرحدی علاقے بونیار اُوڑی میں جھڑپ شروع ہونے کیساتھ ہی انتظامیہ نے بے لگام افواہ بازی پر روک لگانے کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس پر روک لگائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.