گلمرگ میں اپنی نوعیت کی سنسنی خیز چوری کا معاملہ

گنڈولہ پروجیکٹ کی تجوری سے 50لاکھ نقدی غائب

گلمرگ میں اپنی نوعیت کی سنسنی خیز چوری کا معاملہ

گلمرگ ۲۴ ، جون ؍ کے این ایس ؍ سیاحتی مقام گلمرگ میں اپنی نوعیت کی ایک سنسنی خیز چوری کی واردات میں نقب زنوں نے گنڈولہ پروجیکٹ آفس کے کمرے میں داخل ہوکر50لاکھ روپے کی رقم اُڑالی ۔معلوم ہواکہ کچھ نامعلوم نقب زن گزشتہ رات گنڈولہ آفس کے کمرے میں گھس گئے اورانہوں نے یہاں موجودتجوری کادروازہ توڑکراس میں رکھے گئے پچاس لاکھ روپے اُڑالئے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں اپنی نوعیت کی ایک سنسنی خیز چوری کی واردات میں نقب زنوں نے گنڈولہ پروجیکٹ آفس کے کمرے میں داخل ہوکر50لاکھ روپے کی رقم اُڑالی ۔معلوم ہواکہ کچھ نامعلوم نقب زن گزشتہ رات گنڈولہ آفس کے کمرے میں گھس گئے اورانہوں نے یہاں موجودتجوری کادروازہ توڑکراس میں رکھے گئے پچاس لاکھ روپے اُڑالئے ۔بتایاجاتاہے کہ چوری کی اس شبانہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے ،جس میں دیکھاگیاکہ چوروں کاایک گروپ گنڈولہ پروجیکٹ کے دفتری کمرے میں رات کے وقت داخل ہونے کے بعدیہاں رکھے گئے Lockerکوتوڑکراس میں رکھے گئے 50لاکھ روپے نکال کرفرارہوجاتاہے ۔بتایاجاتاہے کہ بلٹ پرئوف کیش سیف لاکرکوتوڑکررقم اُڑالی گئی ہے۔گلمرگ گنڈولہ پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹرشمیم وانی نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہاں دوران شب کچھ نامعلوم نقب زن گنڈولہ کے آفس میں داخل ہوئے اوریہاں لاکرمیں رکھے گئے پچاس لاکھ روپے اُڑالے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے چوری کی یہ واردات سنسنی خیزاورپریشان کن ہے اورہم نے اس سلسلے میں پولیس کومطلع کردیا۔شمیم وانی کاکہناتھاکہ گلمرگ پولیس نے چوری کی اس بڑی شبانہ واردات کافوری نوٹس لیتے ہوئے گنڈولہ پروجیکٹ کے دفتری کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اوراس فوٹیج کی بنیادپرچوروں تک پہنچنے کی کوشش کی جائیگی ۔اُدھرپولیس حکام نے گلمرگ گنڈولہ پروجیکٹ کے ایک محفوظ دفتری کمرے میں ہوئی چوری کی شبانہ سنسنی خیز واردات کے حوالے سے کہاکہ اس سلسلے میں ایف آئی آرزیرنمبر05/2019زیردفعہ457اور380آرپی سی کے تحت کیس درج کرکے ملوث چوروں کی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔پولیس حکام کاکہناتھاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لینے کے بعدملوث نقب زنوں کے گریباں تک پہنچنے کی کوشش کی جائیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.