حریت کے ساتھ بات چیت لازمی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حریت کے ساتھ بات چیت لازمی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر ۲۴ ، جون ؍ کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں امن کی بحالی اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی خاطر حریت کانفرنس کیساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ حریت کانفرنس کیساتھ مذاکرات شروع کریں۔ این سی لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مکمل امن کو بحال کرنے اور یہاں دیرینہ مسائل پر پرامن طور پر حال کرنے کی خاطر حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے۔ خیال رہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے سنتور ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ حریت کانفرنس سے وابستہ لیڈران اب مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ حریت لیڈران اب نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہے۔ گورنر کے بقول ’’ایک ایسا بھی وقت تھا جب حریت والوں نے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کیلئے دروازے بند کئے تھے تاہم آج حالات تبدیل ہوچکے ہیں، حریت والے اب مرکزی سرکار کیساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.