حریت کی مصالحانہ روی اطمینان بخش:محبوبہ مفتی

کہامیں ناکام رہی، بہرحال، دیر آید درست آید

حریت کی مصالحانہ روی اطمینان بخش:محبوبہ مفتی

سرینگر ۲۴ ، جون ؍ کے این ایس ؍ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموار کو کہاکہ یہ باعث راحت ہے کہ حریت کانفرنس نے بات چیت سے متعلق اپنا مؤقف نرم کیا ہے۔انہوں نے اس بارے میں فارسی کے ایک مشہور قول کا سہارا لیتے ہوئے کہا’’دیر آید درست آید‘‘۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق محبوبہ مفتی نے حریت لیڈران کی جانب سے مذاکرات کی حمایت بھرنے پر اسے باعث راحت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کے اقدام کو ’’دیر آید درست آید‘‘ کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باعث راحت ہے کہ حریت نے بات چیت سے متعلق اپنے موقف میں نرمی لائی ہے۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’پی ڈی پی اور بھاجپا کے مابین اتحاد کا بنیادی مقصد حریت اور مرکز کے مابین بات چیت کی راہ ہموار کرنا تھا۔میں نے اس سلسلے میں بہت کوشش کی لیکن ناکام رہی، بہرحال، دیر آید درست آید کے مصداق یہ باعث راحت ہے‘‘۔خیال رہے اس سے قبل ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے چندروزقبل انکشاف کیا تھاکہ حریت لیڈران مرکز کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں جس کے رد عمل میں حریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بھی مذاکرات کے بارے میں مثبت بیان دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.