سرینگر ۲۴ ، جون ؍ کے این ایس ؍ مرکزمیںبرسراقتدارجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور جموں کشمیر اُمورات کے انچارج، اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ مرکز ی سرکار آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بھاجپا کے قومی نائب صدر اور جموں وکشمیر اُمور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے سوموار کو کہا کہ مرکزی سرکار آئین ہند کے دائرے میں حریت کانفرنس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر اویناش رائے کھنہ نے کہاکہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔اویناش رائے کھنہ کاکہناتھاکہ حریت لیڈران جموں کشمیر کے شہری اورہمارے اپنے لوگ ہیں، وہ ہم سے ،یہاں تک کہ وزیر اعظم نریند رمودی سے بھی کبھی بھی مل سکتے ہیں، لیکن بات چیت آئین کے دائرے میں ہی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کشمیر میں آہستہ آہستہ ایک پْر امن ماحول تیار کررہے ہیں تاکہ ہر شہری کا اعتماد جیتا جاسکے۔
کشمیری حریت لیڈران ہمارے اپنے لوگ :بھاجپا
مرکزآئین کے دائرے میں مذاکرات کیلئے تیار:اویناش رائے کھنہ