بانہال، مینڈھر ۲۵ ، جون ؍ کے این ایس ؍ پولیس نے خطہ چناب کے بانہال اور ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقوں سے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 2افراد کو منشیاب سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے خطہ چناب کے بانہال اور ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ معلوم ہوا کہ پولیس نے پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد خطہ چناب کے بانہال علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت محمد امین ولد رشید احمد ساکن کرمچی ضلع اُدھم پور کے طور پر بتاتے ہوئے اس کی تحویل سے 500گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو ٹی چوک پر ایک ناکہ لگایا تھا جس دوران ریلوے اسٹیشن سے آنے والے ایک شخص کی تلاشی لی گئی جس کی تحویل سے 500گرام ہیروئن ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے ضبط شدہ ہیروئن کشمیر سے حاصل کی تھی اور اسے ممکنہ طور پر بانہال میںبیچنے والا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اس کا مذموم منصوبہ ناکام ہوگیا۔ادھر پولیس نے ایک اور کارروائی کے تحت ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی تحویل سے 500گرام چرس ضبط کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ضبطی ایک ناکے کے دوران عمل میں لائی گئی جس دوران یہاں ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد گاڑی میں سوار رضا احمد ولد عبدالحمید ساکن ملک پورہ گوہلاڑ کی تحویل سے 500گرام چرس ضبط کی گئی۔ پولیس نے دونوں معاملات سے متعلق ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی۔
منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی کارروائی تیز
بانہال اور مینڈھر میں 2افراد منشیات سمیت گرفتار: پولیس