قیام کے دوران امرناتھ گھپا جاکرخصوصی پوجا پاٹ میںحصہ لیں گے
سرینگر ۲۵ ، جون ؍ کے این ایس ؍ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی26، جون بروزبدھ وارکو مرکزی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ جموں کشمیر کے2 روزہ دورے پر سری نگرپہنچ رہے ہیں۔خیال رہے یہ امت شاہ کابحیثیت مرکزی وزیرداخلہ ریاست کاپہلادورہ ہوگا۔موصوف کا دورہ جموں کشمیر30،جون کو طے تھاتاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے امت شاہ ریاست کادورہ نہیں کریں گے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی 26جون کو جموں وکشمیر کے 2روزہ دورے پر سرینگر پہنچ رہے ہیں۔ موصوف کا بحیثیت مرکزی وزیر داخلہ یہ ریاست کا پہلا دورہ ہوگا جو سیکورٹی و سیاسی اعتباد سے انتہائی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بدھ کوسری نگرپہنچنے کے فوراًبعدسلامتی صورتحال کاازخودجائزہ لینے کیلئے سیکورٹی سطح کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے ،جس میں ریاست کی سیول وپولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ ساتھ فوج ،نیم فوجی دستوں ،فورسزاورمختلف سراغ رساں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجودرہیں گے،جن میں ریاست کے چیف سیکرٹری ،داخلہ سیکرٹری ،ریاستی پولیس کے سربراہ،فوج کی شمالی کمان اورپندرہویں کورکے سربراہان،بی ایس ایف وسی آرپی ایف کے اعلیٰ حکام اورمختلف خفیہ وسراغ رساں ایجنسیوں کے اعلیٰ ذمہ داربھی شامل ہیں۔معلوم ہواکہ اس میٹنگ میں پولیس ،فورسز،فوج اورخفیہ ایجنسیوں کے افسروں کی جانب سے ریاست کی مجموعی سلامتی صورتحال ،جنگجوگروپوں کی سرگرمیوں نیزافرادی قوت ،نوجوان نسل میں ملی ٹنسی کے رُجحان،لائن آف کنٹرول کے حالات نیزجنگجوئوں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ یاپرزنٹیشن دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں شامل سیکورٹی حکام کی رائے ،تجزیات اورمعلومات کوسننے کے بعدمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کشمیرمیں ملی ٹنسی پرقابوپانے سمیت دیگرجڑے معاملات کے بارے میں سیکورٹی حکام کے سامنے اپنی کشمیرپالیسی اورترجیحات کاخلاصہ کریں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکورٹی جائزہ میٹنگ سے قبل ممکنہ طورپرامت شاہ ،ریاستی گورنرستیہ پال ملک کیساتھ اہم میٹنگ کریں گے ،جس میں ریاست کی مجموعی سیاسی ،سیکورٹی اورانتظامی نوعیت کی صورتحال کوزیرغورلایاجائے گا۔امت شاہ ،ایس پی ملک ملاقات کے دوران ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کوبھی زیرغورلایاجائے گا۔معلوم ہواکہ سری نگرمیں قیام کے دورا ن مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اپنی جماعت بھاجپاکے لیڈروں ،سینئرممبران اورکارکنوں کی ایک میٹنگ کے علاوہ منتخب پنچایت ممبران کے ایک کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔بتایاجاتاہے کہ ابھی امت شاہ کی کسی بھی مین اسٹریم جماعت کے لیڈران کیساتھ ملاقات کافیصلہ نہیں لیاگیاہے تاہم ا س بارے میں غوروخوض کیاجارہاہے ۔تاہم یہ بات طے ہے کہ سری نگرمیں دوروزتک قیام کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،ریاستی گورنراورمرکزی وریاستی حکام کے ہمراہ امرناتھ گپھا کا بھی دورہ کرکے وہاں خصوصی پوجا پارٹ کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ کا 2روزہ دورہ ٔریاست آج سے شروع
سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے