سرینگر ۲۶ ، جون ؍ کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حریت لیڈران کی جانب سے بات چیت کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے حریت والوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھوار کو حریت لیڈران کی جانب سے کسی بھی بات چیت کی پیش کش کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حریت والوں نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ڈاکٹرفاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ حریت والوں نے نئی دہلی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔انہوںنے بتایا کہ ’’جیسا کہ گورنر نے چند روز قبل اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ حریت لیڈران مرکزی سرکار کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہیں تاہم یہ سب قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں ہے‘‘۔ این سی صدر نے بتایا کہ ’’حریت والوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کو حل کرنے کی خاطر بات چیت ہونی چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اُمید کرتا ہوں کہ حریت لیڈران بات چیت کا حصہ بن کر مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں گے‘‘۔خیال رہے 22جون 2019کو گورنر ستیہ پال ملک نے سنتور ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ حریت والے نئی دہلی کیساتھ مذاکرات کے خواہش مند ہے۔
مذاکرات کی باتیں محض قیاس آرائی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
حریت لیڈران کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا، خاموشی معنی خیز