پولیس نے منشیات کے غیر قا نونی کار بار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سمگلرکو گرفتار کر کے ان کے قؓجے سے ایک کلو گرام چرس ضبط کی جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ۹ کے مطابق شہر سرینگر میں پولیس نے منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔ سرینگر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک بالنو گاڑی زیر نمبر JK03G-6864کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی میں موجود بیگ سے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی گاڑی میں سوار خورشید احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ تل کھن بجبہارہ نامی منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 50/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صورہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار شخص کافی عرصہ سے شہر سرینگر کے نوجوانوں میں نشیلی اشیاء فروخت کیا کر تا تھا۔ پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کیلئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے پرے رکھا جاسکے۔ پولیس نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز کار وبار سے باز آجائیں بصور ت دیگر ان کے خلاف قانونی کے مطابق کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری
سمگلر گرفتار ایک کلو گرام چرس ضبط،کیس درج