بیروہ میں آورہ کتوں میں تشویش ناک اضافہ

خواتین اور اسکولی بچے خوفزدہ ،حکام سے مداخلت کی اپیل

بیروہ میں آورہ کتوں میں تشویش ناک اضافہ

سرینگر۲۸ ، جون ؍ کے این ایس ؍ بیروہ میں آروہ کتوں کی موجودگی مقامی آبادی کے لئے سوہان روح بن گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگ جن مین خاص کرسکولی بچے اور خواتین گھروں میں باہر نکلنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں اس دوران میونسپل کمیٹی کے ایکزیکٹو افسر نے علاقے میں آرواہ کتوں کی موجود گی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اس بارے میں سوچ رہا ہے کہ کس طرح کے اقدامات کئے جائیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑتی تعداد کی وجہ سے مقامی آبادی جن میں خاص کر بچے اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میںخوف محسوس کر رہے ہیں اس بارے میںمقامی لوگوں نے بتایا گزشتہ ہفتوں سے علاقے میں آوارہ کتوں نے راہ گیروں پر جگہ جگہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین اب اکیلے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں انہوں نے بتایا تعلیمی اداروں تک بچوں کو ہر حال میں ساتھ جانا پڑ رہا ہے کے این ایس کے نامہ نگار اعجاز بٹ نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑتی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا ہم یہ جانے سے قاصر ہیں آخر چند روز کے اندر ہی آوارہ کتوں میں اس طرح کا اضافہ کیسے ہوا ہے اس حوالے میونسپل کمیٹی بیروہ نے آوارہ کتوں کی تعداد میں اجافے کا اعتراٖ ف کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.