علاقے میں ہڑتال ،انٹرنیٹ سروس معطل ،سوپور کے مضافات میں محاصرہ اور گھر گھر تلاشیاں
بڈگام۲۸ ، جون ؍ کے این ایس ؍ وسطی ضلع بڈگام کے گنڈچیک پورہ کنی پورہ نوگام میں جمعہ کی صبح ایک جھڑپ کے دوران ایک عدم شناخت شدہ جنگجوجاں بحق ہوگیا۔انکائونٹرمخالف مظاہرین اورپولیس وفورسزکے درمیان پیداہوئی ٹکرائو کی صورتحال کے دوران ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیاجسکوصدراسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا۔اس دوران شمالی قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی گائوں ہرون کامحاصرہ کرکے فوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروں نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس ) کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج کی50آرآر،سی آرپی ایف اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گرئوپ سے وابستہ اہلکاروں نے مشترکہ طورپرضلع بڈگام کے گنڈچیک پورہ کنی پورہ نوگام علاقہ کوعلی الصبح محاصرے میں لے لیاجبکہ جنگجومخالف آپریشن سے متعلق غلط اورگمراہ کن افواہوں پرروک لگانے کیلئے پورے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ سروس کومعطل رکھوایاگیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ تلاشی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیربعدمحاصرے میں پھنسے جنگجویاجنگجوئوں نے فائرنگ شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں اورسیکورٹی فورسزکے درمیان سیدھی معرکہ آرائی شروع ہونے کیساتھ ہی کنی پورہ نوگام میں کچھ افرادنے سنگباری شروع کردی ،اوراس طرح سے فوج ،فورسزاورپولیس وایس ائوجی اہلکاروں کوبیک وقت دومحاذوں پرکارروائی عمل میں لانی پڑی ۔ذرائع کے مطابق گنڈچیک پورہ میں ہوئی مختصر معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجوماراگیاجسکی نعش اورکچھ اسلحہ وگولی بارودجائے جھڑپ سے برآمدکی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ فائرنگ کاسلسلہ رک جانے کے بعدایک عدم شناخت شدہ جنگجوکی نعش برآمد کی گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مارے گئے جنگجوکی نعش نزدیکی پولیس تھانہ منتقل کی گئی تاکہ وہاں اسکی شناخت اورتنظیمی وابستگی سے متعلق چھان بین اوردیگرضروری لوازمات کوپوراکیاجائے ۔اُدھر مقامی لوگوں نے بتایاکہ گنڈچیک پورہ میں موجودجنگجویاجنگجوئوں اورفوج وفورسزکے درمیان گولیوں کاتبادلہ شروع ہونے کے بعدگنڈچیک پورہ کنی پورہ نوگام میں نوجوان گھروں سے باہرآئے اورانہوں نے جائے جھڑپ کے نزدیک جانے کی کوشش کی ۔تاہم یہاں تعینات پولیس وفورسزاہلکاروں نے اُنھیں ایساکرنے سے روکا،جس پرنوجوان مشتعل ہوئے اورانہوں نے سنگباری شروع کردی ۔ لوگوں کے بقول پولیس وفورسزاہلکاروں نے سنگباری اوراحتجاج کررہے نوجوانوں کی ٹولیوں کومنتشرکرنے نیزاُنھیں جائے جھڑپ کے نزدیک جانے سے روکنے کیلئے ٹیرگیس شلنگ اورپیلٹ فائرنگ کی اورپھربھی جب نوجوان سنگباری کرتے ہوئے آگے جانے کی کوشش کرتے رہے توفورسزاہلکاروںنے گولیوں کے کچھ رائونڈفائر کئے ،جسکے نتیجے میں ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ گنڈچیک پورہ کے علاوہ کنی پورہ نوگام میں بھی پتھربازی کے واقعات رونماہوئے ۔ذرائع کاکہناتھاکہ اس دوران گنڈچیک پورہ کنی پورہ میں 30سالہ شبیراحمدولدمحمداشرف ساکنہ چیک پورہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیااوراس زخمی شخص کے علاوہ دیگردوافرادبھی زخمی ہوگئے ،اورسبھی زخمیوں کوصدراسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا۔صدراسپتال سری نگرکے ذرائع نے میڈیاکوبتایاکہ شبیراحمدکے جسم میں پیٹ کے نیچے گولی پیوست ہوئی ہے اوراسکافوری آپریشن عمل میں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ زخمی نوجوان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس دوران ضلع انتظامیہ کی ہدایت پرپورے ضلع بڈگام میں جمعہ کوعلی الصبح سے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی ۔درایں اثناء شمالی قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی گائوں ہرون کوفوج کی 22آرآر،فورسزاورایس ائوجی کے اہلکاروں نے جمعہ کی صبح اس بناء پرمحاصرے میں لے لیاکہ یہاں کچھ جنگجوچھپے بیٹھے ہیں ۔پولیس ذرائع نے ہرون سوپورکومحاصرے میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فوج ،فورسزاورپولیس اہلکاروں نے جنگجوئوں کے یہاں چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی چاروں اطراف سے اس پورے علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ گھرگھرتلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی اورتمام داخلی وخروجی مقامات پرفورسزکاکڑاپہرہ بٹھادیاگیاتاکہ یہاں ممکنہ طورپرموجودجنگجوئوں کوفرارہونے کاکوئی بھی موقعہ نہ مل سکے ۔ہرون سوپورمیں جمعہ کوسہ پہرتک تلاشی کارروائی جاری تھی تاہم تب تک یہاں گولی چلنے یافورسزکاجنگجوئوں سے آمناسامناہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
چک پورہ کنی پورہ بڈگام میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم
عدم شناخت جنگجوئوں جاں بحق ،انکونڑمخالف احتجاج کے دوران نوجوا ن گولی لگنے سے زخمی