ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، پولیس آفیسر جاں بحق

کولگام دھماکے میں دوسرا زخمی شہری چل بسا،مہلوکین کی تعداد 2

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، پولیس آفیسر جاں بحق

ڈوڈہ، کولگام ۲۹ ، جون ؍ کے این ایس ؍ ڈوڈہ علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں محکمہ پولیس کے ایک افسرکی گاڑی گہری کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارپولیس افسر موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔اس دوران پولیس نے حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کربچاو کاروائیوں میں حصہ لے کرواقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ادھر شمالی کشمیر کے کولگام میں گزشتہ روز پر اسرار دھماکے میں زخمی ہوچکادوسرا شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا ہ جس کے ساتھ ہی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2تک پہنچ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق خطہ چناب کے پل ڈوڈہ علاقے میں بھدوارہ شاہراہ پر سنیچر کے صبح ایک پولیس افسر کی گاڑی گالکندھرکے نذیک ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جموں کشمیر پولیس کا ایک45سالہ آفیسراے ایس آئی وکرم جیت سنگھ بری طرح زخمی ہوا اس موقعے پر مقامی لوگوں اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر مزکورہ شدید طور زخمی ہوئے پولیس افسر کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اسپتال کے اندر داخل کرنے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے بتایا وکرام سنگھ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کے ساتھ وابستہ تھا اور و ہ پولیس سٹیشن کشتوار میں تعینات تھا۔ادھرجنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں گزشتہ دنوں ایک پُر اسرار دھماکے میں اسکمزمیں زیراعلاج دوسرا زخمی محمد عباس ولدعبد الرشید ساکن جو چڈارکولگام زخموں کی تاب نہ لا کر دم تواڑ بیٹھا ہے ۔ اس طرح سے 27جون کو ہوئے پر اسرادھماکے میں مرنے والوں کی تعدا2 تک پہنچ گئی ہے ۔اس دوران جب علاقے میں دوسرے زخمی افراد کے ہلاکت کی خبر پھلی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔خیال رہے رواں ماہ کی27تاریخ کو کھڈونی ،کیموہ کے مضافات میں واقع چڈر نامی گائوں میں ایک کباڑی کے ہاں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوا تھا جبکہ عباس سمیت دو زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس نے پہلے ہی مذکورہ دھماکے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.