آئی جی پولیس و سی آرپی ایف کا دورہ ٔاننت ناگ

یاترا سے متعلق سیکورٹی انتظامات کا لیا جائزہ، افسران کو کی خصوصی ہدایات

آئی جی پولیس و سی آرپی ایف کا دورہ ٔاننت ناگ

اننت ناگ ۲۹ ، جون ؍ کے این ایس ؍ آئی جی پی کشمیراور آئی جی پی سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر نے اننت ناگ کا دورہ کرتے ہوئے یہاں چند دن بعد شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق اُٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ادھر یاترا کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کیلئے دونوں افسران نے سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کیساتھ جائزہ سیکورٹی میٹنگ میں اہم اُمور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ دوران یاترا آپسی تال میل، اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کیساتھ ربط و ضبط کا بھر پور مظاہرہ کریں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی اور انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف راجیش کمار نے سنیچر کو مشترکہ طور پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل کمار گوئیل اور ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان کے ہمراہ ضلع اننت جاکر یہاں چند دن بعد شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق اُٹھائے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا۔اس موقعے پر آئی جی پولیس اور آئی جی سی آر پی ایف نے تفصیل کیساتھ سیکورٹی معاملات پر منعقدہ جائزہ میٹنگ میں شامل مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کیساتھ زمینی صورتحال سے متعلق جانکار ی حاصل کرنے کے علاوہ یاترا سے متعلق اُٹھائے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقعے پر امن و قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ بہتر تال میل کا مظاہرہ کریں۔دونوں پولیس افسران نے یاترا کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کیساتھ جائزہ سیکورٹی میٹنگ میں اہم اُمور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ دوران یاترا آپسی تال میل، اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کیساتھ ربط و ضبط کا بھر پور مظاہرہ کریں۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ پرامن اور خوشگوار یاترا کو ممکن بنانے کیلئے یاتریوں کی حفاظت سے متعلق ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔دونوں پولیس افسران نے میٹنگ میں شریک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر ربط اور تال میل کا مظاہرہ کریں اور یاترا کے دوران کسی بھی عام شہری کی بلاخلل نقل و حرکت کو ممکن بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائیں۔ اس موقعے پر ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان نے پائور پرزینٹیشن کے ذریعے پولیس افسران کو یاترا کے دوران سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کامکمل خاکہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.