ترال ۳، جولائی ؍ کے این ایس ؍ ترال کے بازمیں گزشتہ دنوں ہٹائے چھاپڑی فروشوں نے کاروائی کے خلاف احتجاجی دھر نا دیکر انتظامیہ سے فوری طور ان کی با آباد کاری کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران پی ڈی پی لیڈر نے مہم کو جائز ٹھہراتے ہوئے متاثرین کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابقجنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ترال کے بازار میں مختلف مقامات پر ایک مہم کے دوران چھاپڑی فروشوں کی ایک بڑی تعدادکو ہٹالیا ہے جس کو عوامی حلقوں نے کافی سراہنا کی ہے اس دوران مزکورہ چھاپڑی فروشوں نے بدھ کے روز علاقے میں ترال بالا کے آب گھر کے مقام پر جمع ہو کراحتجاجی دھر نا دیا۔اس دوران احتجاجی چھاپڑی فروشوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہٹانے سے گزشتہ ایک ہفتے سے انکی روزی روٹی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے انہیں علاقے میں کام کرنے کی جازت دی جائے ۔اس دوران پی ڈی پی کے نوجوان لیڈرمنظور گنائی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے انتظامیہ نے جو قدم اٹھا ہے وہ بلکل صیح ہے لیکن جو رلوگ اس کاروائی میں بے روز گار ہوئے ہیں اس لئے انکی باز آباد کاری کے پالسی کے تحت اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ وہ اور ان کے بال بچے فاقہ کشی کے شکار نہ ہو جائے ۔
ترال میں چھاپڑی فروشوں کا احتجاج
باز آباد کاری کا انتظامیہ سے کیا مطالبہ