سرینگر ۳، جولائی ؍ کے این ایس ؍ امر ناتھ ترا2019 کاسلسلہ مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس دوران 4,694 پر مشتمل یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں سے امر ناتھ کے لئے روانہ کیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا گزشتہ چار روز کے دوران20ہزار سے زائد یاتریوں نے گھپا کی درشن کی۔اس دوران حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں ایک یاتری کے موت واقع ہوئی۔کشمیر نیوز ( کے این ایس ) کے مطابق امر ناتھ یاترا2019کا سلسلہ مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ جاری ہے ۔اس دوران بدھ کو 4,694 یاتریوں پر مشتمل ایک جتھا جموں سے امرناتھ کے لئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ بدھ کو یاتریوں کا چوتھا جتھا جموں سے امر ناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوگیا۔جتھے میں شامل لوگوں نے جموں سے پہلگام تک جگہ جگہ بم بم بولے کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں یاتری جلد سے جلد پہنچنے کر درشن کے لئے بے تاب تھے ۔اس دوران کم عمر جن میں خاص کر نوجوان جو پہلی بار درشن کے لئے کافی خوش نظر آ رہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ جتھا مجموعی طور پر 4,694 یاتریوں پر مشتمل ہے جن میں 791خواتین ،24بچے اور70 سادھو بھی شامل ہیں۔خیال رہے اب تک گزشتہ چار روز کے دوران اس سال کی یاترا میں ابھی تک کم و بیش20ہزار یاتریوں نے امرناتھ شرائن میں پوجا کی ہے۔یکم جولائی کو شروع ہونے والی یاترا کے لئے جموں اور وادی میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔جس دورا ن جہاں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے اب تک ڈیڈ لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے گھپا کی درشن کے لئے رجسٹریشن کی ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔ ادھر 20ہزار یاتریوں میں اب تک1یاتری حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں فوت ہوا ہے ۔ جبکہ اس سال کی یاترا15اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
4,694 پر مشتمل یاتریوں کا چوتھا جتھا جموں سے امرناتھ کی طرف روانہ
4روز میں 20ہزار سے زائد یاتری یاترا سے مستفید؛ ایک کی موت