بچوں کے حرکات و سکنات پر والدین کو کڑی نگاہ رکھنے کی اپیل
بارہمولہ، بڈگام ۳، جولائی ؍ کے این ایس ؍ بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے دوالگ الگ کارروائیوں میں6،اسمگلروں کوبرائون شوگراورنشہ آورادویات سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس حکام نے خبردارکیاکہ منشیات اورنشہ آورادویات کاغیرقانونی دھندہ کرنے والوں کانشانہ نوجوان نسل اورزیرتعلیم طلاب ہوتے ہیں ،اسلئے والدین اورمدرسین اپنے بچوں اورشاگردوں کی حرکات وسکنات پرکڑی نظررکھاکریں ،اورگھروں یاتعلیمی اداروں کے گردونواح میں گھومنے والے مشکوک افرادکے بارے میں پولیس کوفوری طورمطلع کیاکریں۔ادھر بڈ گام پولیس نے ضلع میں کئی مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران 10منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاکی ایک بڑی مقداربرآمد کرکے ضبط کی ہے۔پولیس نے اس حوالے سیالگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بارہمولہ پولیس تھانہ کے ذرائع نے بتایاکہ بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے اولڈٹائون بارہمولہ کے 2منشیات فروشوں کوعین اُسوقت دبوچ کرلاک اَپ میں پہنچادیا،جب وہ برائون شوگرقسم کی کوئی نشہ آوراشیاء کی بھاری مقدارممکنہ طورپرنوجوانوں اورطالب علموں میں فروخت کرنے کیلئے لیکرجارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے قصبہ بارہمولہ اوراسکے گردونواح میں منشیات اورنشہ آورادویات کادھندہ کرنے والوں کاقافیہ حیات تنگ کرنے کی مہم چھیڑرکھی ہے ،اوراس سماج ونوجوان نسل بچائومہم میں پولیس کوعوام کابھرپورتعاون بھی حاصل ہے۔ذرائع کاکہناتھاکہ پولیس تھانہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے منگل کے روزایک کارروائی کے دوران اولڈٹائون بارہمولہ کے دوبدنام منشیات فروشوںمحمدرفیق صوفی ولدمحمدسبحان صوفی ساکنہ محلہ جلال صاحب اورنویدمنظورنجارعر ف بوبہ نکوئورولدمنظوراحمدنجارساکنہ اقبال کالونی کوگرفتارکرکے اُنکی تحویل سے برائون شوگرقسم کی نشہ آوراشیاء کی بھاری مقدارضبط کرلی ۔دونوں منشیات فروشوں کوپولیس تھانہ لاکرلاک اَپ میں ڈالدیاگیا،اوریہاں اُن کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر113/2019زیردفعہ8/21-29این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں منشیات فروشوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے تاکہ اُ نکے مزیدساتھی اسمگلروں کے بارے میں سراغ لگایاجاسکے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اورکارروائی کے دوران پولیس پوسٹ دلنہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے نشہ آورادویات کادھندہ کرنے والے چاراسمگلروں کوحراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ محسن یوسف عرف منہ میرولدمحمدیوسف ساکنہ دلنہ ،دانش قاضی ولدعبدالحمیدقاضی ساکنہ بونیاراوڑی حال دلنہ بارہمولہ،محمدعباس میرعرف واصل ولدغلام محمدمیرساکنہ دلنہ اورصدام حسین خان ولدمحمدحسین خا ن ساکنہ کانسپورہ بارہمولہ کوایک کارروائی کے دوران گرفتارکرکے اُ نکی تحویل سے برائون شوگرقسم کی 209گرام نشہ آوراشیاء اور297نشہ آورکیپسول برآمد کی گئیں ۔پولیس حکام نے خبردارکیاکہ منشیات اورنشہ آورادویات کاغیرقانونی دھندہ کرنے والوں کانشانہ نوجوان نسل اورزیرتعلیم طلاب ہوتے ہیں ،اسلئے والدین اورمدرسین اپنے بچوں اورشاگردوں کی حرکات وسکنات پرکڑی نظررکھاکریں ،اورگھروں یاتعلیمی اداروں کے گردونواح میں گھومنے والے مشکوک افرادکے بارے میں پولیس کوفوری طورمطلع کیاکریں ۔ادھر وسطی ضلع بڈگام کے مختلف مقامات پر پولیس نے ناکے اور تلاشیوں کے دوران 10منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات ضبط کی ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نصرا للہ پورہ بڈگام کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد، معراج الدین میر ساکنہ چھون بڈگام ، سعید ارسلان ساکنہ گوٹی پورہ بڈگام حال ہاوسنگ کالونی اوم پورہ اور عبید شفیع صوفی ساکنہ ہاوسنگ کالونی اوم پورہ ، کی گرفتاری عمل میں لا کر ان سے پوچھ گچھ شروع کی جس دوران گرفتار شدگان نے بد نام زمانہ منشیات فروش گلزار احمد ڈار عرف گل سکا ساکنہ نادی گام بڈگام کا نام ظاہر کیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ اسمگلر کو بھی حراست میں لے لیا۔بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کے قبضے سے فکی اور دوسری نشہ آور اشیابرآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 198/2019کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر نارہ بل پل کے نزدیک بڈگام پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران مدثر احمد میر ساکنہ کرہامہ کنزر ، زبیر احمد میر ساکنہ مازہامہ اور سجاد ہجام ساکنہ چیر گیون ماگام نامی منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 320کوڈین بوتلیں، 24نشیلی کپشول اور24ہزار جعلی کرنسی کے نوٹ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 88/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کی ہے علاوہ ازیں چاڈورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں، بشیر احمد صوفی اور غلام محمد گنائی ساکنہ پاتری گام کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 21کلو 3سو گرام خشخاش برآمد کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 118/2019کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔اس دوران پولیس نے بتایا خانصاحب پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش ، غلام حسن شیخ ساکنہ یاری کھاہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے 120گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 104/2019کے تحت خانصاحب پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر کرکے مزید تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا ہے۔
بارہمولہ اور بڈگام پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
16اسمگلر برائون شوگر اور نشہ آور ادیات سمیت گرفتار