الحاق خبر ……..اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور مونسپل قوانین کی دیجیاں اڑانے کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر شوپیان نے مونسپل کمیٹی کے ایگزکیٹو آفیسر کو معطل کرکے اس پورے معاملے کی اعلی سطی تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں .اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی اس کاروائی کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے .
ذرائع سے الحاق کو معلوم ہوا ہے کہ مونسپل کمیٹی شوپیان میں تعینات افسران اور کئ ایک ملازمین کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش رہی ہے اور مونسپل کمیٹی میں تعینات افسران اور ملازمین مبینہ طور رشوت خوری اور غیر قانونی کاموں کی عمل آوری میں مصروف عمل رہے جس کے باعث ضلع کے مونسپل حدود میں غیر قانونی طور تعمیراتی کاموں کو عروج مل گیاہے جس کے باعث ضلع میں پورا نظام درہم برہم ہوکے رہ گیا .ذرائع نے بتایا کہ ضلع ہیڈ کواٹر پر اہم شاہرائوں اور دریاوں کے کناروں پر غیر قانونی طور تعمیراتی ڈھانچوں کو کھڑا کرنے کے دوران نہ صرف مونسپل کمیٹی کے افسران نے اثر رسوخ رکھنے والے افراد کو نت نئے طریقے بتا کر انکی ناجائز تعمیرات کھڑا کرنے میں مدد کی بلکہ انکی نوٹس میں لانے کے باوجود اس پورے معاملے پر چشم پوشی کابھی مظاہرہ کیا اور اس طرح شوپیان ٹاون سکڑ کر رہ گیا . ذرائع نے مزید بتایا کہ شوپیان ضلع ہیڈ کواٹر پر مختلف مقامات پر لاکھوں روپئے کی لاگت سے بیت الخلا تعمیر کئے لیکن بھاری رقومات نکالنے کے باوجود ضلع میں مزکورہ بیت الخلا بے کار ہوکے رہ گئے ہیں اور متعد بار مقامی لوگوں کی طرف سے اگرچہ یہ معاملہ منسلک اداروں کے افسران کی نوٹس میں لایا گیا لیکن مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود زمینی سطح پر کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی تاہم ذرائع نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے بعد جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ ششنز جج شوپیان محمد سکندر عظم ,منصف جج شوپیان محترمہ لوبنا سلطان اور ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع ہیڈ کواٹر پر کئی مونسپل واڑوں کا دورہ کیا جس دوران مزکورہ افسران نے لوگوں کی شکایات کو درست پایا اور ضلع میں تعمیر کی گئی بیت الخلا کو تالا بند پایا جبکہ مقامی لوگوں نے افسران کو بتایا کہ ضلع میں مونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی ناقص اور غیر تسلی بخش رہی ہے جبکہ لوگوں نےیہ بھی شکایت کی کہ مزکورہ ادارہ غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے .ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیکر ایگزکیٹو آفیسر مونسپل کمیٹی شوپیان کے معطلی کے احکامات صادر کئے جبکہانہوں نے معطل کئے گئے آفیسر اور کئی ایک ملازمین کے خلاف تحقیقات کی بھی ہدیت دی . ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے جمعرات رات دیر گئے الحاق کو بتایا کہ ایگزکیٹو آفسر مونسپل کمیٹی شوپیان کو معطل کیا گیا اورایڈشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان کی سربرائی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس پورے معاملےکی تحقیقات کریں گی اور ملوث ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی . اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد اس کاروائی کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس پورے معاملے کی سنجیدہ کاروائی کی جائے گی اور ملوث افسران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا.
Attachments area