دہشت مچانے والاتیندوابزرگ پر حملے کے دوران ڈھیر
ہندوارہ ۴، جولائی ؍ کے این ایس ؍ لنگیٹ ہندواہ میں ایک تیندوے نے نمودار ہو کرا انسانی بستی میں داخل ہو کر ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا جن کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔اس دوران تازہ حملے میں ایک معمر شہری نے ہمت کامظاہرہ کر کے زخمی ہونے کے باجود ادھم مچانے والے تیندوے کو ڈھیر کر دیا ۔اس دوران تحصیلدار لنگیٹ اورمحکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کے بارے میں اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ کرتیندوے کی تلاش تیز کر دیاہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے لنگیٹ سے چند کلو میٹر دورشام لوکی پورہ،اجرو،ملہ باغ ،ہانو،سنوانی ،وغیرہ علاقوں میں ایک بدھ کی شام ایک خوں خوار تیندوا اچانک نموادر ہوا جس نے مزکورہ بستیوں میں ایک خاتون سمیت5افراد پر حملہ کر کے انہیں بری طرح زخمی کیا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے شور سن کر زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے بعد میں2کو شدیدزخمی کی حالت میں سرینگر منتقل کیا ہے ۔نمائند لنگیٹ ایم آر الہی نے اسپتال ذرائع کے حوالے زخمی افراد کی شناخت40سالہ محمد شفیع پرے 7سالہ غلام محمد بٹ ،ماجد سلطان پرے عمر 33 .علام رسول عمر 50 کے علاوہ ایک خاتون شکیلہ بیگم زوجہ علام احمد ڈینٹو ساکنہ ملہ باغ لنگیٹ کے طور کی ہے جہاں دو شدید زخمی افردا کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے اس دوران جمعرات کے صبح علاقے میںتیندوے نے ایک اور60 سالہ بزرگ غلام محمد بٹ ولد عبدالغفار ساکنہ تکیہ لنگیٹ پر حملہ کر کے انہیں بری طرح سے زخمی کر دیا ہیاس دوران شہری نے ہمت کا مظاہرہ کت مزکورہ جانور کو زخمی کرنے کے باوجود ہلاک کیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں مذید حملوں کا سلسلہ تم گیا ہے اس دوران مزکورہ شہری کو بعد میں سب ڈسٹرک ہسپتال لنگیٹ میں داخل کیا گیا۔ساری صورت حالی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے جبکہ بچے اور کواتین گھروں سے باہر نکلنے میں گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں ۔اس دورام محکمہ وائلڈلائف کے فیلڈ افسر فاروق احمد نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ادھم مچانے والے تیندے کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کیگئی ہے ۔
لنگیٹ میں تیندوا کی اُدھم
خاتون سمیت5 افراد زخمی، اسپتال منتقل