5522یاتریوں پر مشتم ایک اور جھتا جموں سے گھپا کی طرف روانہ

5روز میں 25ہزار سے زائد یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے؛اب تک 2کی موت

5522یاتریوں پر مشتم ایک اور جھتا جموں سے گھپا کی طرف روانہ

سرینگر ۴، جولائی ؍ کے این ایس ؍ امر ناتھ ترا2019 کاسلسلہ مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس دوران 5522 یاتریوںپر مشتمل ایک اور قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں سے امر ناتھ کے لئے روانہ کیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا گزشتہ5 روز کے دوران5ہزار سے زائد یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے۔اس دوران حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں ابھی تک 2یاتری لقمہ اجل بن گئے۔کشمیر نیوز ( کے این ایس ) کے مطابق امر ناتھ یاترا2019کا سلسلہ مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ جاری ہے ۔اس دوران جمعرات کو 5522 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ کے لئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں سے روانہ ہوگیا۔جتھے میں شامل لوگوں کو بیس کیمپ سے شروع کئے گئے سفر کے دوران کئی مقامات پر بم بم بولے کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں یاتری جلد سے جلد پہنچ کر درشن کے لئے بے تاب نظر آرہے تھے ۔ حکام کے مطابق یہ جتھا مجموعی طور پر 5522 یاتریوں پر مشتمل ہے جن میں مرد، خواتین، بچے اور سادھوئوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا یکم جولائی 2019سے شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 5دنوں میں 25ہزار سے زائد یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے۔ ادھر یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتوں نے سیکورٹی کے غیر معمولی اور مثالی انتظامات عمل میں لائے ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ اور یاترا کے روایتی راستوں کو فورسز کی مکمل تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔اس دوران یاترا کو بلا خلل جاری رکھنے کیلئے ریاستی سرکار نے چند روز پہلے قاضی گنڈ سے بانہال ٹریک پر چلنے والی ریل سروس کو بھی اگلے 40دنوں کیلئے بند کردیا ہے جبکہ اس سے قبل حکومت نے چنینی سے ناشری نٹل تک روزانہ 5گھنٹوں کیلئے عام ٹریفک پر حکم امتناع عائد کیا ہے۔خیال رہے یکم جولائی سے شروع ہوچکی یاترا 45دنوں پر مشتمل ہے جو وسط اگست تک جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.