سرینگر ۴، جولائی ؍ کے این ایس ؍ ریزروبنک آف انڈیا نے جمعرات کو ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت آر بی آئی کے سابق ایکزیکیوٹیو ڈائریکٹراے کے مشرا کو جموں وکشمیر بنک کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا۔ فیصلے کے مطابق مشراکی تقرری 3جولائی سے مقرر کی گئی جس کی معیاد 2سال یعنی 2جولائی 2021تک ہوگی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریزرو بنک آف انڈیا نے جمعرات کو ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت آر بی آئی کے سابق ایکزیکیوٹیو ڈائریکٹر اے کے مشراکو جموں وکشمیر بنک کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ آر بی آئی کے تازہ فیصلے کے مطابق مشرا کی تقرری 3جولائی 2019سے نافذ العمل ہوگی جس کی معیاد 2سال یعنی 2جولائی 2021تک ہوگی۔ مشرا کی تقرری کے حوالے سے آر بی آئی نے بنک سے متعلق قواعد و ضوابط کی روشنی میں سب سیکشن1زیر دفعہ36اے بی بنک ریگولیشن ایکٹ کے تحت عمل میں لائی۔آر بی آئی کے مطابق مشترا کی معیاد تعیناتی دو برس کیلئے ہوگی جو 3جولائی2021کو اختتام پذیر ہوگی۔اے کے مشترا کو بحیثیت بنک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر وہ تمام مراعات فراہم کئے جائیں گے جو بنک کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہوںگے۔
ریزرو بنک آف انڈیا کا غیر معمولی فیصلہ
اے کے مشرا جے کے بنک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر