دعائوں نے رنگ لایا،سخت گرمی کے بعد وادی میںبوندا باندی

لوگوں نے راحت کی سانس لی،،جھلسا دینے والی گرمی میں کمی

دعائوں نے رنگ لایا،سخت گرمی کے بعد وادی میںبوندا باندی

سرینگر ۵، جولائی ؍ کے این ایس ؍ کشمیر وادی میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدیدگرمی کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس دوران تازہ بارشوں کے نتیجے تقریباً وادی کے شمال و جنوبی میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔کشمیر نیو زسروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں گزشتہ کئی روز سے جھلسادینے والی گرمی کے باعث لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس دوران جہاں کئی علاقوں میں بجلی تو کہیں پانی کی قلت کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی وادی کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا ء کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ تاجروں کے مطابق دن کے اوقات کے دوران اکثر بازاروں میں بہت کم لوگ خریدداری کر رہے ہیںجبکہ اکثرلوگوں نے ان دنوںگرمی سے بچنے کے لئے سیاحتی مقام گلمرگ ،پہلگام کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں ڈھیرہ جما لیا ہے ۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد بیشتر مساجد اور خانقاہوں میں بارشوں کی لئے دعائیں مانگی گئیں ہے ۔اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کشمیر کے اکثر علاقوں جن میں شمال و جنوب بھی شامل ہیں میںدن کے چار بجے سے ہی وقفے وقفے سے موسلا دار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ وادی کے مختلف علاقوں سے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ بعد دوپہر تک سخت گرمی کے بعد آسمان پر بادل چھانے کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔اس دوران کی مقامات بچے اور نوجوان بارشوکا لطف اٹھا رہے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.