سرینگر ۵، جولائی ؍ کے این ایس ؍ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آنے والے برسوں میں کرگل طرز کی دراندازی کرنے کی ہمت نہیں جٹا پائیگا۔انہوں نے بتایا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی امکانی چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعہ کو نئی دہلی میں ’’آپریشن وجے‘‘ کے 20سال مکمل ہونے پر تقریب کے حاشیے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آنے والے برسوں میں کرگل طرز کی دراندازی تصور میں بھی نہیں لاسکتا۔ فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے والے برسوں میں 1999کی کرگل طرز کی دراندازی کی ہمٹ جٹا نہیں پائیگا کیوں کہ پاکستان کو اس کے نتائج کا بھر پور ادراک حاصل ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج ملک کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی امکانی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرحد پر ایسی کوئی بھی جگہ نہیں ہے جہاں ہمارے جوان مستعد نہ ہوں۔ ہماری فوج سرحد کے کونے کونے پر موجود ہیں اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی طرف سے سرحدوں کی کڑی نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے اور سرحدوں کی نگرانی کیلئے متعین فورسز اہلکار ہمہ وقت گشت لگاتے رہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ پاکستان دو بارہ کرگل طرز کی دراندازی کا تصور میں لاسکتا ہے کیوں کہ کرگل جنگ کے بعد پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنے پڑے ہیں لہٰذا وہ دوبارہ اس طرح کی کوشش کیلئے ہمت نہیں جٹا پائیگا۔ میں یہ بات دعویٰ کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان آنے والے دنوں اور برسوں میں کرگل طرز کی دراندازی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔اس موقعے پر فوجی سربراہ نے کرگل میں مارے گئے فوجیوں کی یاد میں ایک خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں بشمول امیتابھ بچن نے کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان اب کرگل طرز کی دراندازی کی ہمت نہیں کریگا:: فوجی سربراہ
کسی بھی امکانی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج بھر پور صلاحیت سے لیس