راجوری میں کنٹرول لائن پر فائرنگ

2 فوجی اہلکار زخمی،اسپتال منتقل

راجوری میں کنٹرول لائن پر فائرنگ

راجوریر ۶، جولائی ؍ کے این ایس ؍ راجوری میں کنٹرول لائن پرہندوپاک افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند و پاک افواج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 2اہلکار بری طرح زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق راجوری میں کنٹرول لائن پر سنیچر کے صبح ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ نوشیرا سیکٹرکے رومالی دھارا علاقے میں پیش آیا جہاں دو فوجی اہلکار اگلی چوکی پر پہرہ دیتے ہوئے پاکستانی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ادھردفاعی ذرائع کے مطابق کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ پاکستان کی بلاجوازفائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ رات نو بجے پیش آیا۔حکام کے مطابق بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولی باری کا سلسلہ رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.