جموں سے پہلگام تک بم بم بولئے کے نعروں کی گونج

امر ناتھ یاتریوںپر مشتمل 5124یاتریوں کا ایک اور قافلہ گھپا کی طرف روانہ

جموں سے پہلگام تک بم بم بولئے کے نعروں کی گونج

سرینگر ۶، جولائی ؍ کے این ایس ؍ 5124یاتریوںپر مشتمل ایک اور قافلہ جموں سے امر ناتھ کے لئے روانہ ہوا جس میں 867 خواتین،187سادھو اور19بچے شامل ہیں۔اس دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جموں سے پہلگام تک جگہ جگہ لنگر بھی لگائے گئے ہیں۔کشمیر نیو زسروس (کے این ایس ) کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا2019مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری ہے ۔اس دوران سنیچر کے صبح جموں سے گپھا کی طرف ایک اور قافلہ 5124یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ روانہ کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ قافلے میں867خواتین،187سادھو اور19بچے شامل ہیں۔یہ یاتری226بسوں میں سوار ہیں اور کڑے حفاظتی بندو بست کے بیچ وادی کی طرف رواں دواں ہیں۔جہاں یاتریوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا تھا جبکہ اڈھائی سو سے زیادہ بسوں میں سوار یاتریوں نے جموں سے ہی بم بم بولے کے نعرے بلند کئے جبکہ جگہ جگہ پر یاتریوں کے لئے لنگر اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔پہلگام سے کے این ایس کے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے گزشتہ کئی روز سے علاقے میں سب سے زیادہ جوش اور جذبہ نوجوانوں میں دیکھا گیا ہے جو امر ناتھ گھپا تک پہنچنے کے لئے زبردست بے تاب نظر آ رہے ہیں ۔ادھر حکام نے بتایا یکم جولائی سے شروع ہونی والی امر ناتھ یاترامیں اب تک کم و بیش70ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کئے ہیںجبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ برا بر جاری ہئے خیال رہے امسال کی یاترا15اگست تک جاری ہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.